وزیراعظم کی فیض آباد دھرنا ختم کرانے پر نور الحق قادری کی تعریف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی،معاشی صورتحال پر غور کیا گیا۔کابینہ ارکان نے گلگت بلتستان الیکشن میں کامیابی پر وزیراعظم کو مبارکباد دی۔کابینہ ارکان نے ڈیسک بجا کر علی امین گنڈا پور کی تعریف کی گئی اور کہا گیا کہ مراد سعید، علی امین گنڈار پور اور ذلفی بخاری نے گلگت بلتستان میں زبردست مہم چلائی۔وزیراعظم نے بھی ویلڈن ٹیم کہتے ہوئے الیکشن جیتنے پر پی ٹی آئی کو سراہا۔انہوں نے گلگت بلتستان میں مراد سعید، علی امین گنڈار پور اور ذلفی بخاری کی کارگردگی پر خوشی کا اظہار کیا۔

اجلاس میں فیض آباد دھرنے پر بھی بات چیت کی گئی۔وزیراعمط نے دھرنا مظاہرین نے کامیاب مذاکرات پر وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کی تعریف کی اور کہا کہ نور الحق قادری نے دھرنا پرامن طور پر منتشر کرنے میں کردار ادا کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ نور الحق نے فیض آباد دھرنا ایک روز میں ختم کرا دیا ہے۔ کابینہ کے اجلاس میں کورونا کے علاج کےلیے ادویات ٹیکس فری درامد کی جا سکیں گی۔خیال رہے کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف فیض آباد پر تحریک لبیک پاکستان کا دھرنا جاری ہے جس کی وجہ سے جڑواں شہروں میں موبائل فون سروس تاحال بند ہے جب کہ سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی ہونے سے بھی شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔تحریک لبیک کے ڈنڈا بردار کارکنوں نے فیض آباد کے قریبی ہوٹلوں اور فیض آباد پل کے نیچے رات گزاری اور رات بھر پولیس اور مظاہرین کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا۔مشتعل مظاہرین اسلام آباد میں داخل ہونے کی کوشش کرتے رہے جب کہ پولیس کی جانب سے تحریک لبیک کے کارکنوں کو روکنے کے لیے شیلنگ کی گئی۔جڑواں شہروں میں گزشتہ روز بند ہونے والی میٹرو بس اور موبائل فون سروس تاحال بحال نا ہوسکی جب کہ فیض آباد کی صورتحال کے بعد راولپنڈی اندرون شہر کنٹینرز اور رکاوٹیں بدستور موجود ہیں جن کے باعث ائیر پورٹ اور ریلوے اسٹیشن جانے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔سرکاری و نجی ملازمین اور خواتین کو دفاتر پہنچنے کے لیے کئی کئی کلومیٹر پیدل چلنا پڑرہا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button