سعودی عرب میں جمعرات کو سنت رسول دہرائی جائے گی

ریاض(نیوز ڈیسک ) سعودی عرب میں مذہب اسلام اور سُنت رسول کی پیروی پر بہت زور دیا جاتا ہے۔ 4 ربیع الثانی کی اسلامی تاریخ نبی کریم کی جانب سے نماز استسقاء کے لیے مخصوص ہے جو کہ بارش کے حصول کے لیے نبی کریمﷺ کی جانب سے کروائی گئی تھی۔ اس حوالے سے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے سْنت رسول تازہ کرنے اور باران رحمت کے حصول کے لیے جمعرات 4 ربیع الثانی1442ھ کو ملک بھر میں نماز استستقاء کی ادائیگی کی تاکید کی ہے۔العربیہ نیوز کے مطابق شاہی دیوان کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے تاکید کی گئی ہے کہ ملک بھر میں جمعرات کے روز نماز استستقاء کا اہتمام کرتے ہوئے سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو

تازہ کیا جائے اور اللہ سے باران رحمت کے لیے دعائیں کی جائیں۔توبہ واستغفار ،ذکر اذکار،صدقات وخیرات، نوافل کا اہتمام، رجوع اللہ اور زیادہ سے زیادہ عبادت کی جائے تاکہ اللہ کی رحمت کے نزول کے دروازے کھل سکیں۔خادم الحرمین الشریفین نے اللہ سے دعا کی ہے کہ وہ اپنے بندوں پرخصوصی فضل وکرم فرماتے ہوئے رحمت کی بارش نازل فرمائے۔خیال رہے کہ سعودی عرب سمیت بعض علاقوں میں کئی ماہ سے موسم خشک ہے اور لوگ بارش کو ترس گئے ہیں۔تاہم اس بار کئی صحرائی علاقوں میں خوب بادل برسا ہے یہاں تک کہ برف باری بھی ہوئی ہے۔ یہ واقعہ حائل کے ریگستان میں پیش آیا، جہاں کی ساری زمین برف کی سفید چاد ر سے ڈھک گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دُنیا بھر کی موسمیاتی تبدیلیوں کا اثر سعودی عرب پر بھی ہو رہا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button