جوبائیڈن نے چین اور پاکستان کیساتھ ایسے تعلقات کی خواہش ظاہر کردی کہ مودی سرکار تلملااٹھی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے چین کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے پر بھارت پریشان ہوگیا ہے، جوبائیڈن کہہ چکے کہ چین کو دشمن نہیں بنائیں گے،جبکہ بھارت ساری گیم امریکا کے سر پر کھیل رہا ہے، امریکا اور چین کے تعلقات سے مودی سرکار کو شدید نقصان پہنچے گا۔ سینئرصحافی صابر شاکر نے اپنے تبصرے میں کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کس کے لیے وبال جان تھے اب بائیڈن کس کیلئے وبال جان بنیں گے۔جوبائیڈن کی پوزیشن مستحکم ہوگئی ہے، اب ٹرمپ نے بھی اپنی شکست تسلیم کرلی ہے، ٹرمپ کوشش کررہے ہیں کہ آخری اوور میں اسرائیل پالیسی

سمیت اپنے کام پورے کرلیں۔افغانستان اور عراق سے اپنے فوجیوں کا انخلاء بھی چاہتے ہیں۔ لیکن جو بڑا ایجنڈا ہے ٹرمپ کے ہارنے سے اسرائیل اور اس کی لابی پریشان ہے، یہ ٹرمپ کو بھرپور سپورٹ کررہے تھے۔پینٹا گون اور سی آئی اے سمجھتے تھے کہ ٹرمپ نے اسرائیل کو اس کے قد سے زیادہ اہمیت دی ہے۔ایسے محاذ کھولے گئے جو مستقبل میں امریکا کیلئے سودمند نہیں ہوں گے۔ دوسری طرف ڈونلڈ ٹرمپ کے تعلقات ذاتی نوعیت کے تھے، ان کی ساری سفارتکاری بیک ڈور چینل یعنی اپنے داماد کے ذریعے طے کررہے تھے۔ ان کے داماد کے براہ راست تعلقات اور کاروباری مراسم سعودی ولی عہد محمد بن سلمان،کراؤن پرنس یو اے ای محمد بن زید، نیتن یاہو، نریندر مودی سے بھی دوستی تھی۔ٹرمپ کے داماد کے ذریعے ہی اسرائیل کو تسلیم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا لیکن امریکی اسٹیبلشمنٹ خوش نہیں تھی۔اسی طرح افغانستان کا امن معاہدہ تیار ہورہا تھا اس حوالے نیشنل سکیورٹی ایڈوائز ر نے زلمے خلیل زاد سے تفصیل مانگی لیکن دینے سے انکار کردیا گیا۔نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی جیت کی پالیسی کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ ایران کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کریں گے۔قطر پینٹا گون کا بہترین اتحادی سمجھا جاتا ہے، افغانستان اور مصر میں تمام آپریشن یہیں سے ہوتے تھے، لیکن قطر کے ساتھ سعودی عرب اور تین دوسرے ممالک کے تعلقات منقطع ہیں، ٹرمپ نے بھی اسرائیل کو تسلیم کروانے کیلئے اپنا وزن ان کے حصے میں ڈال دیا۔لیکن جوبائیڈن قطر کے ساتھ بائیکاٹ ختم کروائیں گے۔چین کے حوالے سے بھی جوبائیڈن

کہہ چکے کہ چین کو دشمن نہیں بنائیں گے۔ اگر امریکا چین کو دشمن نہیں بنائے گا تو بھارت شدید متاثر ہوگا کیونکہ بھارت ساری گیم امریکا کے سر پر کھیل رہا ہے۔پاکستان کے معاملے میں ڈیموکریٹ کی پالیسی بہت بہتر ہوگی ، اس میں پاکستان کو بہت فائدہ ہوگا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button