قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس،وزیراعظم نے سکول بند کرنے کیلئے مزید ایک ہفتے کا وقت دے دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سکول بند کرنے کیلئے مزید ایک ہفتے کا وقت دیا ہے، سکولوں کو بند کرنے کیلئے مزید ایک ہفتہ کورونا وباء کا جائزہ لیں گے، ایک ہفتے کاجائزہ لے کر سردیوں کی چھٹیاں جلد کردیں گے، پھر ان چھٹیوں میں وباء کا پھیلاؤ دیکھ کر اضافہ کریں گے۔ انہوں نے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ دنیا کے کئی ممالک کورونا کی دوسری لہر کے بعد پھر لاک ڈاؤن کی طرف چلے گئے ہیں، ہم بھی کیسز کی صورتحال کو دیکھ رہے ہیں، اللہ نے ہم پر بڑا کرم کیا ہے، ہم بڑے خوش قسمت ہیں، ہم بچ گئے جس طرح

کورونا نے ہمارے ہمسایہ ملک ہندوستان اور ایران میں پھیلائی۔انہوں نے کہا کہ سیاحت، شادی ہالزکو جب بند کیا تو ان کو بڑا نقصان ہوا، پہلی لہر میں ہم بڑی جدوجہد سے نکلے۔لیکن پچھلے دس ہفتوں میں 4گنا کیسز بڑھ چکے ہیں، اب اموات کی تعداد یومیہ 25ہوگئی ہے۔ خطرہ ہے کہ اگر ہم نے ایس اوپیز پر عمل نہ کیا تو ہسپتالوں میں پریشر بڑھ جائے گا، دنیا میں ہم نے دیکھا کہ دوسری لہر تیزی سے پھیلی ہے۔پوری قوم سے اپیل کرتا ہوں اب احتیاط کرنے کا وقت ہے، اگر ہم اب احتیاط کرلی تو ہم بچ جائیں گے۔سب سے آسان احتیاط ماسک ہے، عوامی اجتماعات میں ہم جہاں بھی جمع ہوں ماسک پہن لیں، اس سے کورونا پھیلنے کی رفتار کم ہوجائے گی۔ جب رفتار آہستہ ہوگئی تو ہمارے ہسپتالوں میں زیادہ پریشر نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کئی فیصلے کیئے ہیں، یہی وقت ان فیصلوں پر عمل کرنے کا ہے۔ پہلے بھی حکومت اور عوام نے ملکر مقابلہ کیا تھا، اسی طرح آئندہ دنوں میں ہم نے احتیاط کرنی ہے۔پہلا نمبر ماسک پہننا ہے، کورونا وباء اس جگہ وہاں پھیلتی ہے جہاں لوگ زیادہ جمع ہوتے ہیں،ہم کوشش کرنی ہے ، ہمیں پتا ہے کہ ہندوستان میں بڑی تباہی مچائی۔ لیکن یہاں عوام نے ایس اوپیز پر عمل کیا، ساری دنیا نے رمضان شریف میں مساجد بند کردیں، صرف پاکستان میں مساجد کھلی رہیں، کیونکہ مساجد میں ہمارے علماء کرام نے ایس اوپیز پر عمل کروایا۔اب پھر وہی وقت آگیا ہے، مساجد میں بھی ایس اوپیز پر عمل کروانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے روزگار اور کاروبار بند نہیں کرنا چاہتے، فیکٹریاں، دکانیں ، کاروبار بند

نہیں کریں گے، لیکن ایس اوپیز پر عمل کرنا ہوگا۔حکومت نے ملک بھر میں جلسوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کے دوران کورونا وائرس تیزی سے پھیلا ہے، شادی ہالز کی وجہ کورونا پھیلا، شادی کھلی جگہ پر ہوگی، 300سے زیادہ لوگ ایک جگہ جمع نہیں ہوں گے۔ریسٹورانٹس بند نہیں کریں گے لیکن وہاں ایس اوپیز پر عمل کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں کو بند کرنے کیلئے ایک ہفتہ مزید دیکھیں گے، ایک ہفتے جائزہ لے کر سردیوں کی چھٹیاں جلد کردیں گے، پھر ان چھٹیوں میں وباء کا پھیلاؤ دیکھ کر اضافہ کریں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button