دنیا کیلئے بڑی خوشخبری، امریکہ کی ایک اور کمپنی نے کورونا کی ویکسین تیار کرلی

نیویارک(نیوز ڈیسک) امریکہ کی ایک اور کمپنی موڈرینا نے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی کمپنی موڈرینا نے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ کر دیا۔ امریکی کمپنی نے دعویٰ کیا کہ ہماری ویکسین پُر اثر ہونے کی شرح 94 اعشاریہ 5 فیصد ہے۔ امریکی کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ویکسین کی افادیت کا اندازہ بڑے پیمانے پر تجربات کی بنا پر لگایا گیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی داو ساز کمپنی فائزر اور بائیو ٹیک نے اپنی تیار کردہ ویکیسن 90 فیصد موثر ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرز اور بائیوٹیک نے اپنی تیار کردہ ویکیسن کے تیسرے مرحلے کلینکل نتئاج کے ابتدائی نتائج جاری کیے ۔امریکی دوا ساز کمپنی فائزر اور بائیو ٹیک نے ویکیسن 90 فیصد موثر ہونے کا دعویٰ کیا تھا جس کے بعد اب ایک اور امریکی کمپنی موڈرینا نے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جسے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ ڈبلیو ایچ او کے چیف کی جانب سے فائزر کمپنی کی جانب سے تیار کی جانے والی ویکسین کو کمزور قرار دیا تھا۔ ڈبلیو ایچ او کے چیف نے کہا کہ اس سال کے آخر تک امید کی جا سکتی ہے کہ کووڈ 19وائرس کی ویکسین مارکیٹ میں آ جائے گی جس کی مدد سے ہم اس وائرس سے لڑنے کے قابل ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فائزر کی طرف سے تیار کی گئی ویکسین جدید نوول ٹیکنالوجی کی بنیاد پر تیار کی گئی جس میں سینتھٹک ایم آراین اے کا استعمال کیا گیا تاکہ امیون سسٹم کو طاقت دے کر ایکٹو کیاجا سکے۔اور اس قسم کی ویکسین کے ساتھ جو مشکل پیش آتی ہے وہ یہ ہے کہ اسے رکھنے کے لیے ایک خاص قسم کا درجہ حرارت ضرورت ہوتا ہے جو کہ 70 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ چیف ڈبلیو ایچ او کا کہنا تھا کہ فائزر کی ویکسین درجہ حرارت کی وجہ سے ناکام ہے کیونکہ افریقا اور اور ایشیائی ممالک میں اس کا اثر نہیں ہو سکے گا کیونکہ وہاں درجہ حرارت بہت زیادہ ہے اور وہاں پہنچنے تک وقت بھی زیادہ لگے گا۔دوسری جانب روس نے بھی کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے

مطابق روسی تحقیقی ادارے کے ڈائریکٹر اوسکانا ڈریپکینا نے دعویٰ کیا تھا کہ ”اسپوٹنک V” نامی ویکسین کورونا کے خلاف 90 فیصد سے زائد مؤثر ثابت ہوئی ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ عالمی وباء کورونا نے عالمی سطح پر معیشت کو کافی نقصان پہنچایا ہے ، اس عالمی وبا کو ختم کرنے اور اس میں مبتلا مریضوں کی زندگیاں بچانے کے لیے کئی ادارے اس کی ویکسین کی تیاری پر کام کر رہے ہیں۔ویکسین تیار ہوتے ہی اسے مختلف ممالک میں ترسیل کیا جائے گا جس کے بعد اس عالمی وبا پر قابو پایا جا سکے گا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 5 کروڑ 48 لاکھ17 ہزار 106 ہو گئی ہے جب کہ کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 13 لاکھ 24 ہزار 457 تک جا پہنچی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button