کونسے شعبے کھلے جبکہ کونسے بند رہینگے، این سی او سی نے اہم فیصلوں کی منظوری دیدی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی رابطہ کمیٹی کی جانب سے کورونا ایس اوپیز کے تحت اہم فیصلوں کی منظوری دے دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس پھیلاؤ والی ہائی رسک سرگرمیوں کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ این سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 300 سے زائد افراد پر مشتمل آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی ہوگی ۔اِن ڈور شادی کی ہر قسم کی تقریبات پر مکمل طور پر پابندی عائد ہوگی ۔ آؤٹ ڈور شادی کی تقریبات میں صرف 300 افراد تک کی شمولیت کی اجازت ہوگی ۔ جبکہ ریسٹورنٹس میں اِن ڈور

کھانے کی اجازت دی گئی ہے، ریسٹورنٹس کے حوالے سے ایک ہفتے کے بعد دوبارہ جائزہ لیا جائے گا ۔ این سی سی کے اگلے اجلاس میں تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں قبل از وقت کرنے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا ۔تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے حوالے سے فیصلہ سازی میں صوبوں سے مشاورت کی جائے گی۔ اس سے قبل وفاقی و صوبائی وزرائے تعلیم کی جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ فی الحال تعلیمی ادارے بند نہ کیے جائیں ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز خطرناک حد تک بڑھ گئے ہیں۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ بچوں اور اساتذہ کی جان زیادہ عزیز ہے۔بچوں اور اُساتذہ کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں میں 20 نومبر سے 31 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات دینے کی تجویز پیش کی گئی ۔ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کے معاملے پر کچھ شرکا نے حمایت کی اور کچھ نے مخالفت کردی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ تعلیمی ادارے بند کرنے کی بجائے اسمارٹ لاک ڈاؤن پر غور کیا جانا چاہئیے۔ اجلاس میں تعلیمی سال یکم اگست سے شروع کرنے کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکا کی جانب سے یونیورسٹیز اور کالجز بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس آئندہ ہفتے دوبارہ ہو گا جس میں صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button