حکومت کیساتھ مذاکرات کامیاب، مذہبی جماعت کا دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت کیساتھ مذاکرات کامیاب، مذہبی جماعت کا دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھیجے گئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری مظاہرین کو دھرنے کے اختتام کیلئے راضی کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی، اسلام آباد میں دھرنا دینے والی مذہبی جماعت اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مذہبی جماعت کیخلاف طاقت کا استعمال کرنے کی بجائے مذاکرات سے معاملہ حل کرنے کی کوشش کی۔ وزیراعظم کی جانب سے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر

نور الحق قادری کو دھرنے کی قیادت کرنے والے رہنماوں کے پاس مذاکرات کیلئے بھیجا گیا۔وفاقی وزیر دھرنا منتظمین کو دھرنا ختم کرنے کیلئے راضی کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس ہوا جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہم بڑے خوش قسمت ہیں کہ کورونا وائرس کی تباہی سے بچ گئے، جون میں ہمارے اسپتال کورونا مریضوں سے بھر گئے تھے تاہم قوم نے احتیاط کی اور ہم کورونا کی تباہی سے بچ گئے لیکن اب کورونا کی دوسری لہر آرہی ہے اور پہلے سے زیادہ کیسز بڑھ رہے ہیں، پچھلے دس دن میں کورونا کے چار گنا کیسز بڑھ گئے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا کی دوسری لہر میں ہم نے اگر احتیاط نہ کی تو خدشہ ہے کہ اسپتال مریضوں سے بھرجائیں گے جب کہ حالات دیکھ کر اسکولوں سے متعلق ایک ہفتہ میں فیصلہ کریں گے، اسکولوں سے کورونا پھیلا تو سردیوں میں تعطیلات بڑھا دیں گے گرمیوں میں کم کردیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے سارے ملک میں جلسے ختم کردیے ہیں، دوسروں کو بھی کہیں گے جلسے ختم کردیں، کسی بھی تقریب میں 300 سے زیادہ لوگ نہیں ہوں گے، شادیوں کی تقریبات کھلے مقامات پر کی جائے، مساجد میں رمضان کی طرح ایس او پیز پر عمل کریں، ہمارے علماء نے کورونا ایس او پیز پر عمل کی ہدایت کی، مساجد سے کورونا نہیں پھیلا کیوں کہ ساری دنیا نے رمضان میں مسجدیں بند کردیں، پاکستان میں کھلی رہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button