سبحان تیری قدرت!سعودی عرب کا ریگستان برفباری سے سفید ہوگیا، لوگ حیران رہ گئے

ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب کے ایک شہرمیں گھٹاٹوپ بادل چھاگئے، پہلے گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی اور اس کے بعد برفباری سے ریگستان بھرگیا۔اس تناظر میں ایک ویڈیو تیزی سے مقبول ہورہی ہے جس میں اونٹوں کو عین ریگستانی زمین پر برف کے ساتھ دوڑتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے، یہ واقعہ سعودی عرب کے مشہور شہر حائل میں پیش آیا ہے۔ یہ شہر شمال مغربی حصے میں واقع ہے۔اس ماہ کئی مرتبہ برف باری، تیز بارش اور گرج چمک دیکھی گئی ہے۔اس ضمن میں کئی ویڈیوز بھی وائرل ہورہی ہیں جن میں موسم کو تیزی سے بدلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ تاہم سعودی سول ڈیفینس نے کہا

ہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے بدلتے ہوئے موسموں سے شہریوں کو خبردار کردیا گیا تھا۔ اسی طرح مشرقی صوبے اور اثیر میں بھی غیرمعمولی موسمیاتی کیفیات دیکھی گئی ہیں۔تحقیق کے مطابق سعودی عرب میں شہر حائل آب و ہوا میں تبدیلی (کلائمٹ چینج) سے متاثرہ علاقوں میں سرِ فہرست ہے جہاں موسمیاتی شدت کو دیکھا جاسکتا ہے۔سعودی محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس سال سعودی مملکت میں شدید سردی پڑے گی ، جس سے کئی سالوں کا ریکارڈ ٹوٹ جائے گا۔بعض علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی پانچ چھ ڈگری نیچے چلا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ روز اتوار سے درجہ حرارت میں کمی آ گئی ہے جو آہستہ آہستہ بہت سے علاقوں میں نقطہ انجماد سے نیچے چلا جائے گا۔ اس بار لوگوں کو سرد موسم کی وجہ سے بہت احتیاط کرنا ہو گا۔ خصوصاً شمالی علاقوں میں درجہ حرارت بہت کم ہو گا اور یہی علاقے سردی کی لہر سے بہت زیادہ متاثر ہوں گے۔ موسم سرما کا باقاعدہ آغاز اتوار سے ہو گیا ہے۔ رواں ہفتے بھی مملکت میں موسلادھار بارش متوقع ہو گا جس سے موسم مزید ٹھنڈا ہو جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button