ہماری چھینی ہوئی نشستیں واپس دو نہیں تو ۔۔۔!بلاول بھٹو نے پی ٹی آئی کو بڑی دھمکی دیدی

گلگت (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سلیکٹرز کو اپنا حق نہیں دیں گے، چھینی ہوئی سیٹیں واپس لیں گے،ہمارا دھاندلی کے خلاف احتجاج جاری رہے گا،ہم گلگت بلتستان کے عوام کو کٹھ پتلیوں کے حوالے نہیں کریں گے،پورے الیکشن میں تحریک انصاف کی صرف ایک نشست تھی۔بعد ازاں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آپ کا مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے، گلگت بلتستان کے ووٹ پر ڈاکا ڈالا گیا ہے، لیکن یہاں کے عوام اجازت نہیں دیں گے کہ ان کے ووٹ پر ڈاکا ڈالا جائے۔بلاول نے دعویٰ کیا کہ 12 سیٹیں جیت رہے تھے،

سازش شروع ہوئی کہ آپ کی سیٹ کم کی جائیں، سلام پیش کرتا ہوں کسی نے پیپلز پارٹی کا ساتھ نہیں چھوڑا، جگہ جگہ تو پیپلزپارٹی ہے تو پھر وہ گھبرانا شروع ہوئے، انھوں نے قانون کی خلاف ورزی کرنا شروع کردی، وزیراعظم اور وزیر بھی پہنچ گئے۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمشنر کا کام دھاندلی کو روکنا تھا، راتوں رات پی پی امیدوار جمیل کو ہرانے کی کوشش کی گئی، 2 ووٹ سے پی ٹی آئی کو جتوایا گیا، یہ لوگ بیلٹ پیپر چوری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، میں آپ کے حقوق پر سودے بازی نہیں کر سکتا، میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کو کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ کے حوالے نہیں کریں گے، ہم اپنی انتخابی مہم جاری رکھیں گے، احتجاج جاری رکھیں گے، جو راتوں رات دھاندلی کی گئی اس دھاندلی کو روکیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اب بھی 3 سیٹیں چوری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، وہ ہم نہیں کرنے دیں گے، جہاں بھی دھاندلی ہوئی ہے، آپ کا احتجاج جاری رہے گا تو میرا احتجاج جاری رہے گا، کٹھ پتلیوں کو اندازہ بھی نہیں تھاکہ وہ الیکشن جیت جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے پاس تو وزیراعلیٰ کا امیدوار بھی کوئی نہیں ہے، آپ سے چھینی گئی سیٹیں واپس لیں گے، اگر نہ لے سکے تو اسلام آباد جائیں گے، ہم اپنا حق واپس لے کر جائیں گے، ورنہ بیٹھیں رہیں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا ان کو پتا تھا کہ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی زیرو ہے، دھاندلی کرنے کے باوجود پی ٹی آئی کو واضح اکثریت نہیں ملی، کٹھ پتلیوں کی پوزیشن یہ ہے کہ انہیں اندازہ

ہی نہیں تھا کہ ان کی حکومت بنے گی، انہیں تو یہ بھی نہیں پتا کہ جیتیں گے تو ان کا وزیراعلیٰ کون بنے گا۔گزشتہ روز گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے پولنگ ہوئی، اب تک ووٹوں گنتی کے بعد غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 10 نشستیں جیت چکی ہے جبکہ 7 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں، پیپلزپارٹی کو 3 اور مسلم لیگ ن کو 2 سیٹیں ملی ہیں، ایم ڈبلیو ایم کو ایک نشست ملی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button