پی ٹی آئی کو کتنے آزاد امیدواروں نے شمولیت کی یقین دہانی کرادی

گلگت بلتستان (نیوز ڈیسک)گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے لیے جوڑ توڑ جاری ہے۔گلگت بلتستان میں الیکشن جیتنے والے 4 امیدواروں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی یقین دہانی کروا دی۔پی ٹی آئی کے دیگر 3 آزاد امیدواروں سے بھی رابطے کیے جا رہے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ آزاد امیدواروں کی شمولیت کے بعد پی ٹی آئی کے نمبر پورے ہو جائیں گے ،پی ٹی آئی دو تہائی اکثریت بنانے کی پوزیشن میں ہو گی اور حکمران جماعت گلگت بلتستان میں حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائے گی۔
اگر یہ چار امیدوار پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیتے ہیں تو پھر پی ٹی آئی دو تہائی اکثریت کی پوزیشن میں آ جائے گی۔

واضح رہے کہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے تمام غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج موصول ہو گئے، جن کے مطابق پی ٹی آئی پہلی، آزاد امیدواروں نے دوسری اور پیپلز پارٹی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے انتخابات میں نون لیگ کے بیانیے کوعوام نے مسترد کردیا، الیکشن کمیشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق انتخابات میں تحریک انصاف 10 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔اس کے علاوہ سیاسی جماعتوں کی مناسبت سے پیپلز پارٹی 3 نشستوں کے ساتھ دوسرے اور (ن) لیگ دو نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، 7 نشستوں پر آزاد امیدوار فتح یاب ہوئے جبکہ جبکہ ایم ڈبلیو ایم نے ایک نشست پر کامیابی حاصل کی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button