تعلیمی اداروں میں 20نومبر سے 31جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات، بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی جس میں تمام صوبائی وزرا نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں کو بند کرنے اور موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کوروناکیسزکے باعث وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا اجلاس این سی اوسی میں جاری ہے ، صوبائی وزرائےتعلیم بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہیں جبکہ این سی اوسی اوروفاقی و صوبائی محکمہ صحت کے حکام بھی موجود ہیں۔

ملک میں بڑھتےکوروناکیسزپراجلاس قبل ازوقت بلانےکافیصلہ کیاگیا ، اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز اور ایس اوپیز پر عملدرآمد کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی اورموسم سرما کی تعطیلات سے متعلق مشاورت ہوئی۔ذرائع کے مطابق موسم سرما کی چھٹیاں جلد اور لمبی کرنے کی تجویزپر تبادلہ خیال کیا گیا اور نومبرسے جنوری تک تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کی تجویز دی گئی، تعطیلات سے متعلق حتمی فیصلہ قومی رابطہ کمیٹی کرے گی۔اجلاس میں شفقت محمود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا تعلیمی اداروں میں کوروناکیسز خطرناک حدتک بڑھ گئے، بچوں اور اساتذہ کی جان سب سے زیادہ عزیز ہے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ بچوں اور اساتذہ کی جان سب سے زیادہ عزیز ہے، آج بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس کی مشاورت اور سفارشات این سی سی میں پیش کی جائیں گی، 23 نومبر پیر کو سردیوں کی تعطیلات اور اسکولوں کی بندش کے حوالے سے حتمی فیصلہ ہوگا۔وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی (این سی سی) کا اجلاس آج شام کو متوقع ہے جس میں تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات سے متعلق بات چیت ہوگی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button