ن لیگ کو بڑا جھٹکا ، اینٹی کرپشن نے اہم رہنما کو گرفتار کرلیا

ملتان((نیوز ڈیسک)ملتان میں محکمہ اینٹی کرپشن نے کارروائی کرتے ہوئے ن لیگ کے سابق ایم این اے ملک عبدالغفار ڈوگر کو گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیم نے آج صبح ملتان کے علاقے چوک کمہاراں میں واقع ملک عبدالغفار ڈوگر کی رہائش پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کرلیا ۔ذرائع کے مطابق ملک عبدالغفار ڈوگر کو کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔لیگی رہنما کی گرفتاری پر مسلم لیگ ں کی جانب

سے شدید احتجاج کیا جا رہا ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر بلال بٹ کا کہنا تھا کہ محکمہ اینٹی کرپشن نے سابق ایم این اے عبدالغفار ڈوگر کو ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا، عبدالغفار ڈوگر کی گرفتاری کے خلاف ن لیگ کے کارکنوں نے اینٹی کرپشن دفتر کے سامنے احتجاج کیا گیا۔ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور کارکنوں کا کہنا تھا کہ ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسے سے قبل حکومت خوف کا شکار ہے جس کی وجہ سے ایسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button