پہلا مکمل غیر سرکاری نتیجہ، تحریک انصاف کے سید امجد زیدی نے انتخابی میدان مار لیا

گلگت(نیوز ڈیسک) گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کیلئے الیکشن لڑنے والے انتخابی امیدواروں کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے،جی بی حلقہ 10میں تحریک انصاف کے امیدوار نے میدان مار لیا، پی ٹی آئی امیدوار سید امجد زیدی نے 5872 ووٹ لے کر اپنے مدمقابل امیدواروں کو شکست دے دی ہے، حلقے میں دوسرے نمبر پر آزاد امیدوار سید محسن رضوی نے 1396ووٹ حاصل کیے۔غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق گلگت بلتستان کے حلقہ جی بی 10میں تحریک انصاف نے انتخابات میں دوآزاد امیدوار وں، پیپلزپارٹی کو بھاری ووٹوں سے شکست دے دی ہے۔ پی ٹی آئی امیدوار سید امجد زیدی نے 5872ووٹ حاصل کیے۔ جبکہ مدمقابل آزاد امیدوار نے1396 ووٹ، پیپلزپارٹی کے نیازعلی صیام نے400 ووٹ حاصل کیے، مسلم لیگ ن نے کوئی امیدوار کھڑا نہیں کیا۔

گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا اور اب ووٹوں کی گنتی جاری ہے جس کے ساتھ ہی غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں بارش اور برفباری کے باعث شدید سردی ہے لیکن سیاسی گرمی نقطہ عروج پر ہے۔ گلگت بلتستان کی 24 میں سے 23 نشستوں کے لیے ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک پر امن طریقے سے بلاتعطل جاری رہا۔ سرد موسم میں بھی لوگ اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے قطار میں کھڑے نظر آئے۔گلگت کے مختلف مقامات پر ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور متوقع فتح یاب امیدواروں کے کارکن جشن منارہے ہیں۔تحریک انصاف کو 8 حلقوں، پیپلز پارٹی کو 7 اور مسلم لیگ (ن) کو 2 حلقوں میں برتری حاصل ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button