باکسر عامر خان خوفناک حادثے کا شکار

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق عامر خان کی جانب سے شیئر کی گئی ایک فیس بک پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ اللہ کا شکر ہے سب محفوظ ہیں ، یہ ایک خوفناک تجربہ تھا، کار کا توازن بگڑنے سے کار موٹروے کی سائیڈ پر لگے بیریئر سے ٹکرا گئی، یہ ایک شدید حادثہ تھا ، پوسٹ کے ساتھ عامر خان نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں تباہ حال کار دیکھی جا سکتی ہے ۔چند روز قبل پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے سیاست میں آنے کے بارے میں اپنے شائقین سے سوال کیا ہے کہ وہ اس بارے میں کیا کہتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر باکسر عامر خان نے لکھا کہ ایک دن وہ سیاست میں آنے کے بارے میں سوچیں گے کیونکہ وہ اپنے ملک کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں آنے کا فیصلہ بہت بڑا ہوگا۔’باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ ان سے کئی بار پوچھا گیا ہے کہ آیا وہ پاکستان کی سیاست میں آئیں گے۔ تو ایک کھلاڑی اور ملک کے سفیر کے طور پر یہ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ مجھ سے سیاست میں حصہ لینے کے لیے پوچھا جاتا ہے۔ درحقیقت میں ملک کی مدد کرنا پسند کروں گا۔‘انہوں نے مزید لکھا کہ ان کے ساتھی باکسر چیمپئن میننی پکیاؤ نے فلپائن کے بہت کام کیا ہے اور وہ بھی ان کی طرح اپنے ملک کی خدمت کر سکتے ہیں۔’میں کئی سیاستدانوں اور جرنیلوں کے ساتھ بیٹھا ہوا ہوں، اور ان سے ملک کے کئی معاملات پر اتفاق بھی کیا ہے اور اختلاف بھی، میرا دل صاف ہے اور میں پاکستان کی بہتری چاہوں گا۔ دیکھتے ہیں کہ معاملات کس طرف جاتے ہیں۔ میرے ساتھی اور چیمپئن میننی پکیاؤ بھی سیاست میں آئے تھے۔‘

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button