کورونا میں مبتلا عامر لیاقت حسین سے متعلق اسپتال سے تشویشناک خبر آگئی

کراچی(نیوز ڈیسک)پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کو کورونا کے باعث طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، عامر لیاقت نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اسپتال کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں، عامر لیاقت کو شدید کھانسی اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا جس پراہل خانہ کے نے بتایا کہ طبیعت بگڑنے پر عامر لیاقت حسین کو نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں عامر لیاقت نے ایک دعائی نظم شیئر کی کہ مرے ورد لب ہے نبی نبی مرا دل مقام حبیب ہے میں مریض عشق رسول ہوںوہ حبیب میرا طبیب ہے !! ہاتھ جوڑ کر دعاؤں کی گذارش کیونکہ میں کورونا سےلڑ نہیں رہاہوں پناہ مانگ رہا ہوںگزشتہ دنوں پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت حسین اور ان کی اہلیہ طوبیٰ عامر کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے تھے اور گھر

میں قرنطینہ تھے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2 ہزار 443 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 56 ہزار 904 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 26 ہزار 538 ہوگئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 23 ہزار 225 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 32 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 7 ہزار 141 ہوگئی۔سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 54 ہزار 738 ، پنجاب میں ایک لاکھ9 ہزار 993، خیبرپختونخوا 41 ہزار 990 ، اسلام آباد میں 23 ہزار 994، بلوچستان میں 16 ہزار 393 ، آزاد کشمیر 5 ہزار 349 اورگلگت بلتستان میں 4 ہزار 447 تعداد ہوگئی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button