چھٹی کے روز افسوسناک خبر! 32پاکستانی جان کی بازی ہار گئے، تشویشناک صورتحال

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید32 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد7 ہزار 141 ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا کے 2 ہزار243 نئے کیسزرپورٹ ہوئے اور متاثرین کل تعداد 3 لاکھ 56 ہزار904 تک پہنچ گئی ہے۔پاکستان میں کورونا کے 3لاکھ 23 ہزار225 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور 26 ہزار538 زیرعلاج ہیں۔سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 1لاکھ 54 ہزار738 اور پنجاب میں ایک لاکھ 9 ہزار 993 ہے۔ خیبرپختونخوا 41 ہزار 990،

اسلام آباد 23 ہزار994، بلوچستان 16 ہزار 393، آزاد کشمیر 5 ہزار349 اورگلگت میں4 ہزار47 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار471 اور سندھ میں 2 ہزار738 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 309، اسلام آباد 255، بلوچستان 156، ‏گلگت بلتستان 93 اور آزاد کشمیر میں 119 ہو گئی ہے۔عالمی وبا کے سبب دنیا میں 5 کروڑ 43 لاکھ25 ہزار757 افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 13 لاکھ18 ہزار241 اموات ہوئی ہیں۔اب تک کورونا کے 3 کروڑ 78 لاکھ 67 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور ایک کروڑ51 لاکھ 39ہزار سے زائد زیرعلاج ہیں۔دنیا بھر کورونا کے باعث سب سے زیادہ کیسز اور اموات امریکہ میں رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔ امریکہ میں کورونا سےدولاکھ 51 ہزار256 اموات اور ایک کروڑ12 لاکھ 26 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 29 ہزار674 اور 88 لاکھ 14 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ65 ہزار673 اور 58 لاکھ 48 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button