معروف اداکار تحریک انصاف میں شامل ہوگئے

کراچی(نیوز ڈیسک) اداکار شمعون عباسی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے اور پاکستان شوبز انڈسٹری کی بحالی کے لیے نئی پالیسیاں بنانےکا عزم کیا ہے۔ایک انٹرویو کے دوران شمعون عباسی نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پاکستان تحریک انصاف کو بطور سیاستدان جوائن نہیں کیا بلکہ میں نے میڈیا انڈسٹری کو مزید ترقی دینے اور اس کی بحالی کے لیے جوائن کیا ہے۔ شوبز انڈسٹری کے حوالے سے ہم نے کچھ نئی پالیسیاں بنائیں اور انہیں حکومت کو بھیجا جنہیں حکومت نے قبول کرلیا اور ان پر عمل درآمد بھی شروع کردیا ہے ۔

شمعون عباسی نے وزیراعظم عمران خان کا انہیں سپورٹ کرنے کے لیے شکریہ ادا کیا۔شمعون عباسی نے شوبز انڈسٹری کے لیے بنائی جانے والی پالیسیوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری انڈسٹری میں قوائد و ضوابط کی ضرورت ہے چونکہ یہاں کوئی باضابطہ معاہدے نہیں ہوتے لہذا ادائیگیوں کے بہت سارے معاملات پیدا ہوتے ہیں ۔ ہم اسے قانونی مسئلہ بنائیں گے۔اس مسئلے کو دیکھنے کے لیے ایک شعبہ بنایاجارہا ہے جو بغیر نوٹس سیٹس کا دورہ کرے گا اور اس بات کی یقینی بنائے گا کہ ہر جگہ کام پیشہ ورانہ طور پر ہورہا ہے۔ اگر کوئی پروڈیوسر کسی کو بغیر معاہدے کے ملازمت پررکھتا ہے تو اس سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔شمعون عباسی نے اداکاروں، پروڈیوسرز اور تکنیکی ماہرین پر مشتمل منعقد ہونےوالے اجلاس کے بارےمیں بات کرتے ہوئے کہا اس اجلاس میں ہر ایک نے اپنے تحفظات اور شکایات درج کرائیں۔ شوبز انڈسٹری میں جو سب سے عام شکایت سامنے آئیں وہ پیسوں کی ادائیگی وقت پر نہ ہونا یا پھر اداکار نے پیسے لیے اور پھر پروڈیوسر کو درمیان میں ہی لٹکادیا اس طرح کی شکایات سامنے آئیں۔ لہذا ان چیزوں کو سب سے پہلے دیکھنے اور ایک موثر نظام بنانے کی ضرورت ہے۔شمعون عباسی نے بتایا کہ انہوں نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ وہ کچھ منصوبوں پر سرمایہ کاری کریں، روایت، ثقافت، اسپورٹسم مذہب یا تاریخ جس منصوبے پر چاہیں فنڈز مہیا کریں۔ انہون نے اپنی بات میں اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ سینما کی بحالی کے لیے نئی اور تازہ دم کہانیوں کی ضرورت ہے۔شمعون عباسی نے او ٹی ٹی

پلیٹ فارم (اسٹریمنگ ویب سائٹس) کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ مقامی مواد کو فروغ دینے کے لیے او ٹی ٹی پلیٹ فارم استعمال کرنے کی ضرورت ہے ( جہاں انٹرنیٹ کے ذریعے اپنا مواد لوگوں کو دکھاجاتا ہے) ۔ انہوں نے مواد کی تیاری پر بھی بات کی اور کہا کہ اگر پاکستان میں کوئی بھی شخص گینگ آف وسے پور اور مرزاپور جیسی ویب سیریز بنائے تو وہ اسے کس پلیٹ فارم پر چلائے، کیوں کہ ایسی سیریز کو ٹیلی وژن پر نہیں چلایا جا سکتا۔شمعون عباسی نے بتایا کہ انہوں نے حکومت کو فلم و ڈراما انڈسٹری میں سرمایہ کاری کرنے اور خصوصی منصوبوں کے لیے فںڈز

مختص کرنے کی تجویز بھی دی ہے اور بتایا ہے کہ ثقافت، تاریخ، تہذیب، سیاست اور مذہب جیسے موضوعات پر مواد تیار کرنے کے لیے فنڈز مختص کیے جائیں۔انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ وہ آئندہ سال کاروان 2021 نامی نئے فلم سازوں کے لیے فلم فیسٹیول کوبھی شروع کرنے والے ہیں، جس میں پاکستان سمیت بیرون ممالک میں رہنے والے نئے پاکستانی فلم ساز اپنی شارٹ فلمیں جمع کروائیں گے اور اچھی فلموں کو ایوارڈز دیے جائیں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button