موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی سفارش کردی گئی

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی سفارش۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے راولپنڈی ریجن میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی حکومت کو مراسلہ بھیجا ہے۔پنجاب حکومت نے وفاق سے سفارش کی ہے کہ کل بروز اتوار کو پورے راولپنڈی ریجن میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس صبح 9 سے شام 4 بجے تک بند رکھی جائے۔تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ موبائل و انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی سفارش کس وجہ سے کی گئی۔ جبکہ وفاقی حکومت نے بھی تاحال اس درخواست پر کوئی فیصلہ نہیں سنایا۔ واضح رہے کہ ملک میں کسی خاص موقعہ پر ہی موبائل فون سروس بند کی جاتی ہے۔ عمومی طور پر جس علاقے میں سیکورٹی خدشات ہوں، صرف وہیں موبائل فون سروس بند کی جاتی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button