کشمور واقعہ، 4سالہ بچی کو درندوں سے بچانے والی بہادر بیٹی منظر عام پر آگئی

کشمور(نیوز ڈیسک)کشمور میں 4 سالہ بچی کو ظالم درندروں سے بچانے والی بہادر بیٹی منظر عام پر آ گئی۔تھانیدار محمد بخش کی بہادر بیوی اور بیٹی سے واقعے کی تفصیلات بتائی ہیں۔ خاتون نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں اجر اللہ کی طرف سے ملے گا ، ہم نے تو صرف انسانیت کی خاطر یہ سب کیا ، جس کے لیے میں نے اپنی جوان بیٹی کو پولیس کے ساتھ بھیجا ، جب یہ طے شدہ مقام پر پہنچی تو وہاں ملزم بھی پہنچ گیا اور اس نے اس کے ساتھ ہاتھ ملایا اور پوچھا کہ تم نوکری کرنا چاہتی ہو جس کے جواب میں میری بیٹی نے کہا کہ جی میں نوکری کرنا چاہتی ہوں۔خاتون نے مزید کہا کہ ہم

نے صرف ایک مظلوم عورت کی خاطر اس کو بھیجا جو کہ دن رات روتی تھی،وہ کھانا بھی نہیں کھاتی تھی ، جس کو دیکھ کر ہمیں بھی رونا آتا تھا ، تین دن ہوگئے تھے۔ہمیں خود کو بھی اس کی حالت دیکھ کر سکون میسر نہیں تھا۔ جب کہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بہادر لڑکی نے کہا کہ میں سٹی پارک پہنچی اور اس سے بات کی اور پوچھا کہ وہ لڑکی کو ساتھ لایا ہے ، اس دوران اس نے بھی بچی کی ماں سے پوچھا کہ کون سی لڑکی لائی ہو؟ جس کے جواب میں اس نے میری طرف اشارہ کیا اور بتایا کہ یہ لائی ہوں ، جس کے جواب میں اس نے کہا کہ ہاں اچھی ہے ، اس کے بعد اس شخص نے مجھ سے پوچھا کہ نوکری کروگی جس پر میں نے کہا ہاں میں نوکری کروں گی ، اس دوران پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور اس کو گرفتار کرلیا۔یاد رہے کہ ایک خاتون منگل کی صبح کشمور تھانے پر آئی اور شکایت کی اس کی بیٹی کو یرغمال بنایا گیا ہے، پولیس نے سندھ اور بلوچستان کے سرحدی علاقے میں چھاپہ مارکر خاتون کی بیٹی کو برآمد کر تھا۔متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ کراچی کے ایک سرکاری ہسپتال میں رہتی تھی وہاں ملزم سے رابطہ ہوا جس نے کہا کہ وہ اسے کشمور میں نوکری دلائے گا۔اس کے بقول ملزم کا کہنا تھا کہ ’تمہیں پرسوں کی تلاشی لینی ہے بیٹھے بٹھائے چالیس ہزار روپے تنخواہ ہوگی‘۔ جس کے بعد وہ خاتون اس کے ساتھ کشمور آگئی جہاں اس کو ویران علاقے میں لے جایا گیا۔ خاتون کے بقول اس کے استفسار پر اسے متنبہ کیا کہ خاموشی سے چلتی رہو اور اسے لے جاکر کمرے میں بند کردیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button