ماسٹرٹائلز والوں کی شادی میں نکاح پڑھانے کے عوض 10لاکھ روپے لینے کا الزام، مولاناطارق جمیل کا ردعمل سامنے آگیا

لاہور(نیوز ڈیسک) معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے ماسٹر ٹائلز کے مالک کی بیٹی کا نکاح پڑھانے پر دس لاکھ روپے لینے کی تردید کی ہے.تفصیلات کے مطابق اپنے ٹویٹ میں مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ اللہ کی توفیق سے تبلیغ دین کیلئے پچھلے 45 برس سے چھ برّاعظم جا چکا ہوں، اک طویل مدت سے نبیﷺ کی زندگی کے گیت امت کو سنا رہا ہوں، ہماری ترقی میں رکاوٹ ہماری اخلاقی پستی ہے۔نکاح پڑھانے پر پیسے لینے کا بہتان لگانے والوں کی خدمت میں گزارش ہے کہ تبلیغ دین کے اس طویل سفر میں اللہ کی توفیق سے لاکھوں بچیوں اور بچوں کا نکاح اللہ کی رضا کی خاطر پڑھایا،شیخ محمودصاحب سے میری دیرینہ دوستی ہے ان کی دعوت پر

بیٹی کا نکاح پڑھانے پر کیسے پیسے لے سکتا ہوں؟اللہ ہم سب کو بد گمانی اور الزام تراشی سے محفوظ رکھے۔یاد رہے کہ گوجرانوالہ کے ممتاز صنعت کار کی بیٹی کی مہنگی ترین شادی کے سوشل میڈیا پر چرچوں کے بعد ایف بی آر نے نوٹس لیا تھا۔ شادی میں پرفارم کرنے والے 2 گلوکاروں کو ایک کروڑ 5 لاکھ روپے دینے کا بھی انکشاف ہوا جبکہ یہ بھی کہا گیا کہ تقریب میں نکاح کے لیے مولانا طارق جمیل کو مبینہ طورپر 10 لاکھ روپے دیے گئے۔ ایک طرف جہاں اتنی پرتعیش شادی کرنے پر صنعتکار اور ان کے اہل خانہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا وہیں دوسری جانب نکاح کے لیے مبینہ طور پر 10 لاکھ روپے لینے پر مولانا طارق جمیل بھی ہدف تنقید تھے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button