مریم نواز چاٹنے کا کام کررہی ہے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بیانیہ کی لڑائی ہے کہ ختم ہونے کو نہیں آ رہی ایسے سمجھیں کہ سیاسی منجن ہے بکنا ہے نہیں اور جلسوں میں نعرے لگتے رہیں گے۔سچ کہتے ہیں کہ سیاست میں نہ تو کوئی ازلی دشمن رہتا ہے اور نہ ہی ازلی دوست ۔آج کی صورت حال ہم سب کے سامنے ہے کہ ماضی کے حریف آج ایک ہی پلیٹ اور ایک ٹیبل پر بیٹھ کر کھا رہے ہیں بس عوام کو لالی پاپ دیا جاتا ہے۔نواز شریف نے عمران خان کی حکومت کے خلاف جو مہم شروع کی تھی اس میں گیارہ سیاسی پارٹیاں شامل ہو کر پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے محاذ پر اکٹھی ہو گئی تھیں۔جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ سیاسی

جماعتیں بیک ڈور ڈپلومیسی کا آپشن کبھی بھی نہیں چھوڑتیں۔اور اس موومنٹ کے روح رواں میاں نواز شریف جنہوںنے عمران خان کی آڑ میں آرمی پر تنقید کی اور جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کا نام لے کر الزام لگایا تھااب اپنے موقف سے ہٹتے نظر آ رہے ہیں۔پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے بیانیہ میں واضح تبدیلی محسوس ہو رہی ہے مگر اب وہ اس کابرملا اظہار نہیں کر پارہے تاہم جے یو آئی ف کے راہنما حافظ حسین احمد نے نجی چینل کے ایک انٹرویو کے دوران سارا کچا چٹھا کھول کر رکھ دیااور انہوں نے سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب نے تھوک دیا ہے اور مریم نواز چاٹنے کی کوشش کرہی ہیں۔اب یہ ایجنسیوں اور آرمی کے افسران کا نام لے کر دکھائیں۔یہ ایک بھی بات نہیں کر پائیں گے کیونکہ کل تک جو ووٹ کو عزت دو کا نعرہ بلند کررہے تھے آج وہ بوٹ کو عزت دو کا نعرہ بلند کر رہے ہیں۔بیک ڈور ڈیل کا نتیجہ ہے کہ پہلے بلاول بھٹو نے بی بی سی کو انٹرویو دے کر فوج سے ملاقات کا عندیہ دیااور اس کے بعد مریم نواز نے بی بی سی کو انٹرویو دے کر فوج سے این آر او مانگ لیا ہے،جن لوگوں کا بیانیہ فوج کے خلاف تھا آج وہی لوگ فوج سے این آر او مانگنے کی کوشش میں جتے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فوج کو براہ راست عمران حکومت کو ہٹانے اور انہیں اقتدار میں لانے کی بھیک عالمی نشریاتی ادارے پر مانگی گئی ہے جس کے بعدپی ڈی ایم کی قابل احترام قیادت کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہی، حافظ حسین احمد نے میاں نواز شریف کو چیلنج

کرتے ہوئے کہا کہ وہ سوات میں جنرل باجوہ اور جنرل فیض کے نام ہمت کرکے لیں اور کوئٹہ والیتقریر کرکے دکھائیں زیادہ نہیں چند بار ہی نام لیکر دکھائیں لیکن وہ اب کوئٹہ جلسے جیسی تقریر نہیں کرسکتے کیوں کہ ان کی ڈیل ہوچکی ہے، انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے اجلاس سے پہلے مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات میں معاملات میں طے کرلئے گئے ہیں اور پی ڈی ایم کی قیادت کو اندھیرے میں رکھا گیا ہے مریم نواز اور بلاول کے یکے بعد دیگرے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت دئیے گئےانٹرویو زسے ”لندن پلان“ سامنے آچکا ہے، سابق سینیٹر نے کہا کہ کوئٹہ جلسہ کی

تقریر سن کر ہی ہم سمجھ چکے تھے کہ نواز شریف اور ان کا آل شریف خاندان اپنی کرپشن کی وجہ سے اسٹینڈ نہیں لے سکے گا اور بلآخر پیچھے ہٹے گا اب صورتحال قوم کے سامنے آچکی ہے، جے یو آئی کے سینئر رہنما کاکہنا تھا کہ ماضی میں بھی مسلم لیگ (ن) کا یہ وطیرہ رہا ہے وہ پہلے اتحاد بنواتے ہیں پھران اتحادوں کے پیچھے چھپتے ہیں،قیادت کرنے سے انکار کرتے ہیں، جھوٹ بولتے ہیں اور دیگر جماعتوں کے قائدین کو بند گلی میں پہنچا کر بار بار دھوکا دیتے ہیں یہ تازہ ترین مثال قوم کے سامنے ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button