اگر سندھ پولیس کچھ نہیں کرسکتی تو ہم کیپٹن(ر) صفدر کو سزا دلوائیں گے، مزار قائد کیاانتظامیہ نے بڑا قدم اٹھالیا

کراچی (نیوز ڈیسک)مزار قائد کے تقدس کی پامالی کے معاملے پر مزار قائد مینجمنٹ بورڈ نے مریم نواز کے خلاف مجسٹریٹ کو درخواست جمع کرا دی۔مزار قائد کا تقدس پامال کرنے پر صفدر اعوان، مریم اورنگزیب اور دیگر رہنماؤں کے خلاف بھی کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست مزار قائد مینجمنٹ بورڈ کی جانب سےمروجہ قواعد کے تحت دی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ آٹھ اکتوبر کو صفدر اعوان اور دیگر نے مزار قائد میں نعرے بازی کرکے قواعد کی خلاف ورزی کی۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ مزار قائد کے تحفظ وتقدس سے متعلق قانون کی شقوں کے تحت مریم نواز،

صفدر اعوان اور دیگر کے خلاف کارروائی کی جائے۔عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت نے درخواست پر اعتراض لگا کر واپس کردی اور کہا درخواست کے ساتھ وکالت نامہ جمع کرایا جائے، پیر کو اعتراض ختم کرکے دوبارہ درخواست لگائی جائے گی۔یاد رہے کراچی میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے سے قبل مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر نے مزار قائد پر حاضری دی تھی، اس موقع پر کیپٹن صفدر اور کارکنوں کی جانب سے مزار قائد کے احاطے میں شدید نعرے بازی کی گئی تھی۔بعد ازاں انیس اکتوبر کی شب مزارقائد کے تقدس کی پامالی کے الزام میں پولیس نے کیپٹن(ر)صفدرکو گرفتارکیا تھا، ان کی گرفتاری نجی ہوٹل سےعمل میں لائی گئی، کیپٹن(ر)صفدر کو گرفتاری کے بعد عزیز بھٹی تھانے منتقل کیا گیا تھا۔مزار قائد کے تقدس کی پامالی پر مریم نواز اور کیپٹن صفدر کےخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، مقدمہ شہری کی مدعیت میں بریگیڈ تھانے میں علی الصبح درج کیا گیا تھا، مقدمہ قائداعظم مزار آرڈیننس کی خلاف ورزی کی دفعہ کے تحت درج کیا گیا، بریگیڈ تھانے میں درج مقدمے میں مزید 200نامعلوم افراد بھی نامزد کئے گئے تھے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button