مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بڑی خوشخبری،پٹرول کی قیمت میں کتنی کمی ہونے جارہی ہے،شاندار تفصیلات

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نظر ثانی کی تجویز دیتے ہوئے اس میں کمی کی سفارش کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے پٹرول ساڑھے تین روپے فی لٹر کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی اڑھائی روپے فی لٹر کمی کرنے کا کہا گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان پندرہ نومبر کو ہوگا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آئندہ 15 روز کیلئے ہوگا۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کی 31 تاریخ کو وفاقی حکومت کی طرف سے ماہ نومبر کے پہلے 15 روز کے لئے پٹرول ایک روپیہ 57 پیسے فی لٹرسستا کر دیا گیا تھا۔اس وقت پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 57 پیسے فی لٹر کی کمی کی گئی تھی۔ نئی قیمتوں کے اطلاق

کے بعد اب پٹرول 102 روپے 40 پیسے فی لٹر میں فروخت کیا جا رہا ہے۔وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں فی لٹر 84 پیسے کمی گئی ، اب اس کی نئی قیمت 103 روپے 22 پیسے فی لٹر مقرر ہے۔تاہم مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی گئی تھیں۔ مٹی کے تیل کی قیمت 65 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 62.86 روپے پر برقرار رہی تھی۔یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے 31 اکتوبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔وزارت خزانہ کی جانب سے اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت ایک روپے57 پیسے کمی کے بعد 102 روپے 40 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 84 پیسے کمی کا اعلان کیا گیا جب کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھی گئی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button