عمر شیخ کو سی سی پی او لاہور کیوں لگایا، وزیراعظم عمران خان نے وجہ بتادی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے لاہور میں قبضہ مافیا کو لگام دینے کیلئے عمر شیخ کو کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور لگایا۔نجی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں وزیر اعظم نے کہا کہ اقتدارمیں آکر کئی بار انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب سے اپنے بہنوئی کے پلاٹ سے قبضہ چھڑانے کی بات کی لیکن قبضہ برقرار رہا۔وزیراعظم عمران خان نے مزید بتایا کہ ایک دن قبضہ مافیا نے بہنوئی کے برابر والے پلاٹ کے مالک کو گولی مار دی،اس واقعے کے بعد میں نے عمر شیخ کو بطور سی سی پی او لاہور لانے کا فیصلہ کیا۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ عمرشیخ نے آتے ہی قبضہ مافیا کے کارندوں کو گرفتار کرلیا۔دوسری جانب تربت میں بلوچستان کے جنوبی اضلاع کے عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان باقی پاکستان سے پیچھے رہ گیا۔ بلوچستان کے سیاستدانوں نے زیادہ تر اپنا سوچا۔ سابقہ وزیراعظم نے بلوچستان سے زیادہ لندن کے دورے کیے۔ ایک صدر نے بلوچستان سے زیادہ دبئی کے دورے کیے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چین نے 70کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا۔ چین چاہتا تھا کہ مغربی چین سی پیک کے ذریعے تیزی سے ترقی کرے۔ کبھی بھی کوئی ملک آگے نہیں جاسکتا کہ چھوٹا طبقہ امیر اور باقی غریب ہوجائیں۔ماضی میں بلوچستان میں صرف تالیاں بجا کر چلے جاتے تھے۔انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ زور لگائیں گے کہ بلوچستان کو اوپر اٹھائیں۔ ملک ایک گھر ہوتا ہے اور یہ نہیں ہوسکتا کہ 2 بچے آگے نکل جائیں اور باقی پیچھے رہ جائیں۔ وزیراعظم ایک گھر کے باپ کی طرح ہوتا ہے۔ وزیراعظم نے دیکھنا ہوتا کہ سارے بچے ایک ساتھ ترقی کریں۔وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت دنیامیں جو ملک سب سے تیزی ترقی کررہا ہے وہ چین ہے۔ سب کو نظر آرہا ہے کہ چین چند سال بعد سب سے اوپر چلا جائے گا۔ 2 ہزار ارب ڈالر چین کی تجارت ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button