آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس میں ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اورمائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا،جس میں کورونا وبا ءکی روک تھام اورپولیومہم کے آغازپربات چیت کی گئی۔ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اوربل گیٹس کےدرمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق ٹیلی فونک گفتگو میں کورونا وبا ءکی روک تھام اورپولیومہم کےآغازپربات چیت کی گئی ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق، بل گیٹس نے

پاک فوج کی قومی مہم سپورٹ کی تعریف کی اورانسداد پولیو مہم کی کامیابی میں تعاون پرپاک فوج کے کردارکو بھی سراہا ۔اس موقع پرآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پولیومہم قومی کازاورقومی کوشش ہے،پاکستان میں ہربچےکا محفوظ ہونا کامیابی تصورکرتے ہیں،مہم کامیاب موبائل ٹیمز،قانون نافذ کرنیوالےاداروں کےباعث ممکن ہوئی ہے۔ٹیلی فونک گفتگو میں کورونا کی روک تھام سےمتعلق اموربھی زیرغورآئے، بل گیٹس نے کورونا وبا ءکی روک تھام میں پاکستان کی کوششوں کوسراہا اورصحت عامہ کی کوششوں کوتیزکرنے کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button