ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے کتنے لوگ نااہل ہونیوالے ہیں، حکومتی وزیر نے بڑی خبر دیدی
لاہور (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے متعدد لوگ نااہل ہوتے دیکھ رہا ہوں، حکومتی جماعتوں کے اِکا دوکا لوگ نااہل ہوں گے، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا کیس بڑا سنجیدہ ہے، مریم نواز مایوس ہوگئیں ،پہلے بھی نوازشریف کو مریم نواز نے مروایا، اب بھی مروائے گی۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے دوسالوں میں مسائل حل کرنے کی کوشش کی، لیکن تیسرا سال پی ٹی آئی حکومت کی ترقی کا مثالی سال ہوگا۔جو لوگ باتیں کررہے ، یہ سب نیب زدہ ہیں، نیب دونوں طرف متحرک ہے۔ میں بڑے یقین سے کہتا ہوں کہ عمران خان کوئی بھی
فیصلہ کرسکتا ہے، لیکن این آر او نہیں ملے گا۔ یہ ان کی خواہش دلوں میں رہے گی، عمران خان کی حکومت میں ان کو این آر او نہیں ملے گا۔انہو ں نے کہا کہ آٹا چینی سے متعلق کل ای سی سی کی میٹنگ ہے، آٹے کی طرح چینی کو بھی امپورٹ کریں گے۔آٹے کے کنیٹنرز آنے والے ہیں، چینی کو بھی امپورٹ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ چین والے جن ہیں، گراؤنڈ بریکنگ کو چینی ہی لاؤنچ کریں گے، ایم ایل ون کا ٹینڈر اسی مہینے یا کچھ دنوں میں ہوجائے گا۔3ہزار پھاٹک ختم ہونے جا رہے ہیں، جس سے رکشے ٹکراتے ہیں، ریلوے کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں۔65سال کیلئے آدھا ٹکٹ اور 75سال کی عمر کے لوگوں کیلئے مفت ٹکٹ ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ سعودی عرب کیلئے عمران خان نے بڑی کھلی بات کی ہے، عمران خان نے اسرائیل کو فلسطین سے نتھی کیا ہے، عمران نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ کہاں جائیگا؟ پاکستان میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوئی جرات نہیں کرسکتا، سعودی عرب اور پاکستان کی دوستی بھائی چارہ دل سے ہے، اس میں کوئی بگاڑ نہیں آسکتا، اسی طرح چین کی دوستی میں بھی کوئی بیچ میں نہیں آسکتا۔پہلی بار سول اور ملٹری حکومت ایک پیج پر ہیں، دونوں ملک کو آگے لے کر جانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے متعدد لوگ نااہل ہوتے دیکھ رہا ہوں، حکومتی جماعتوں کے اِکا دوکا لوگ نااہل ہوں گے۔ساری چیخ وپکار کیسز اور این آر او کی ہے۔خاص طور پر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا کیس بڑا سنجیدہ ہے، مریم نوازجب مایوس ہوگئی کہ عمران خان کے دور میں لندن جانے کی گنجائش نہیں تو وہ مایوس ہوگئیں، اور پتھراؤ کروایا، ساری سیاسی زندگی میں نہیں
دیکھا کہ کوئی گھر سے پتھر لے کر آیا ہو، پہلے بھی نوازشریف کو مریم نواز نے مروایا، اب بھی مروائے گی۔ہمیں لوگ طعنے دیتے تھے کہ پانچ سال پورے کیے کریں گے، لوگ اختلاف کررہے ہیں، لیکن نفرت نہیں کررہے، عمران خان وہ انجن ہے جس کے پیچھے میرے جیسے ٹوٹے پھوٹے ڈبے بھی لگے ہوئے ہیں۔