ادارے پیچھے سے ہٹ جائیں تو عمران خان کی حکومت24 گھنٹے کی مار ہے، مریم نواز

سوات(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ملک میں نئے شفاف انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے پیچھے سے ادارے ہٹ گئے تو ان کی جعلی حکومت 24 گھنٹے کی مار نہیں۔سوات میں مسلم لیگ(ن) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ‘پاکستان کو لاحق بڑے بڑے مسائل کا ایک ہی علاج ہے کہ عمران خان اور اس جعلی حکومت کو گھر بھیجو اور اس ملک میں فری اینڈ فیئر نئے الیکشنز کرواؤ اور عوام کے حقیقی نمائندوں کو ان کا اختیار واپس کرو اور ان کا مینڈیٹ دو’۔انہوں نے کہا کہ ‘میرے اداروں سے کہتی ہوں کہ عمران خان کے پیچھے سے

ہٹ جاؤ کیونکہ ہم اداروں سے ٹکرانا نہیں چاہتے اور اداروں کو بھی چاہیے کہ عوام کے ساتھ نہ ٹکرائیں، اس لیے عوام اور اس جعلی عمران خان کے درمیان سے ہٹ جاؤ’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘جب تم ان کے پیچھے سے ہٹ جاؤ گے تو میں آپ کو یقین دلاتی ہوں کہ عمران خان کی جعلی حکومت 24 گھنٹے کی مار نہیں ہے’۔مریم نواز نے کہا کہ آج سے چند سال پہلے جب آرمی پبلک اسکول پر حملہ ہوا تھا، اس وقت پاکستان کی گلی گلی میں روز دھماکے ہوا کرتے تھے، دہشت گردوں نے مسجد، مدرسہ اور کوئی بھی عبادت گاہ، بازار وار محلہ نہیں چھوڑا تھا، نہ بازار محفوظ تھے نہ تھانے کچہریاں محفوظ تھیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس افسروں اور شہیدوں نے قربانیاں دے کر پاکستان اور خیبرپختونخوا کا امن بحال کیا تھا، مجھے افسوس ہے کہ اس نالائق اور سلیکٹڈ نے آج اس امن کو بھی داؤ پر لگا دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جس دہشت گردی سے خیبر پختونخوا بہت قربانیاں دینے کے بعد نکلا تھا، دہشت گردی پر بھی پاکستان تقسیم تھا لیکن آپ کے لیڈر نواز شریف نے اپنے سیاسی اختلافات اور دشمنیاں بھلا کر ملک کی خاطر دہشت گردی کی جنگ میں قوم کو یکجا کیا او دہشت گردی کی لعنت سے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے قوم کو نجات دلائی۔مریم نواز نے کہا کہ آج ہمارے سر پر ایسا نالائق اور ایسا نااہل سلیکٹڈ مسلط ہے جو حسد اور انتقام کا مارا ہوا سر ہے اور اس کو احساس نہیں کہ 22کروڑ عوام کی ذمے داری سلیکٹڈ ہی صحیح لیکن اس کے کندھوں پر ہے۔انہوں نے کہا کہ آج جب پاکستان میں دہشت گردی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے تو اس کا وزیر داخلہ دھمکیاں دیتا ہے اور کہتا ہے کہ تمہارا بھی وہی حال کروں گا جو عوامی نیشنل پارٹی والوں کا کیا، سوچو ذرا وزیر داخلہ کے اس بیان سے ان شہیدوں کے گھر والوں پر کیا گزری ہو گی جنہوں نے قربانیاں دیں، کیا تم سیاسی انتقال میں اتنے اندھے ہو گئے ہو کہ تم انسانیت بھی بھول گئے ہو، الفاظ سے دہشت گردی کرنے والے وزیر داخلہ کو شرم آنی چاہیے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button