تیل کا بہت بڑا ذخیرہ دریافت کرلیا گیا، ملکی معیشت کازبردست فائدہ

زیارت(نیوز ڈیسک)پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے زیارت میں بلاک بولان سے تیل کا نیا ذخیرہ دریافت کرلیا۔پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے جاری اعلامیہ کے مطابق کمپنی نے زیارت میں بلاک بولان سے تیل کا نیا ذخیرہ دریافت کرلیا ہے، ابتدائی نتائج کے مطابق ذخیرے سے یومیہ 800 بیرل تیل نکلنے کی توقع ہے؂کمپنی نے کنویں سے نکلنے والے خام تیل کی فروخت کے للئے اٹک ریفائنری سے معاہدہ طے کرلیا ہے۔ماہرین کے مطابق تیل کے اس نئے ذخیرے کی دریافت سے طلب کو پورا کرنے میں کچھ مدد ملے گی اور خام تیل کی درآمدات میں کمی سے ملکی درآمدی بل میں بھی کمی کا امکان ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ نے 9 نومبر سے بلوچستان کے علاقے زیارت

میں بلاک بولان میں جانچ کا آغاز کیا تھا اور پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کی زیارت بولان بلاک ون سے پہلی دریافت ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے خیرپختونخواہ کے ضلع کوہاٹ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے تھے۔اس سے قبل بھی پاکستان میں قدرتی گیس کا ایک اور بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا تھا۔ ماڑی پٹرولیم کو سندھ کے علاقے گھوٹکی میں گیس کی دریافت کی کوششوں کے دوران بڑی کامیابی ملی تھی۔ دریافت کیے گئے گیس کے کنویں سے پیداوای سرگرمیاں شروع کر دی گئی تھیں اور یہ بھی امکان ظاہر کیا گیا تھا کہ اس دریافت سے ابتدائی طور پر یومیہ 31لاکھ 27 ہزار مکعب فٹ گیس حاصل ہو سکے گی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button