اللہ اکبر! آرمینیا سے آزاد کروائے گئے شہر کی فضا 28سال بعد اذان سے گونج اٹھی

باکو (مانیٹرنگ ڈیسک) آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف کا کہنا ہے کہ آذربائیجان نے کاراباخ کے دوسرے اہم شہر ’شوشہ‘ کو آرمینیا سے آزاد کروا لیا ہے۔الہام علی یوف نے قوم سے خطاب میں کہ آج آذربائیجان کی تاریخ کا یادگار دن ہے، ہم نے شوشا واپس لے لیا ہے۔شوشا کی آزادی کے اعلان کے بعد باکو میں سڑکوں پر شہریوں نے جشن منایا۔ترک صفدر طیب اردگان نے کاراباخ کے اہم شہر سوشا آزاد کرانے پر آذربائیجان کو مبارکباد دی۔ترک صدر نے کہا کہ شوشا میں کامیابی پر آذر بائیجان کی عوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔ پاکستتان میں آذربائجان کے سفیر علی علی زادہ نے اس حوالے سے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 28 سال کے بعد شوشا مسجد کے مینار سے آذربائیجان کے سپاہی نے اذان دی۔اسلامی اقدار آذربائیجان کے ذریعے آرمینی قبضے سے آزاد ہونے والے علاقوں میں بحال کر دی گئیں ہیں۔واضح رہے کہ آذربائیجان کے متنازع علاقے نگورنو کاراباخ میں جنگ ختم کرنے کا معاہدہ طے پا چکا ہے۔ گزشتہ روز روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان مکمل جنگ بندی کا معاہدہ ہو گیا ہے۔آذربائیجان، آرمینیا اور روس کے درمیان نگورنو کاراباخ میں 3 ہفتوں سے جاری جنگ کو بند کرنے کا معاہدہ طے پایا۔ اس حوالے سے آرمینیا کے وزیراعظم نے کہا کہ نگورنو کاراباخ سے متعلق معاہدہ میرے لیے تکلیف دہ ہے۔ اس معاہدے کے بعد آرمینیا کے عوام نے مشعل ہو کر وزیراعظم آفس پر دھاوا بولتے ہوئے وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا ۔ جبکہ آذربائیجان میں معاہدہ طے پانے کے بعد فتح کا جشن منایا جا رہا ہے۔جشن کے دوران آذربائیجان کی عوام نے ترکی اور پاکستان کے پرچم بھی لہرائے۔ واضح رہے کہ 90 کی دہائی میں آرمینیا نے آذربائیجان کے علاقے نگورنو کاراباخ پر قبضہ کر لیا تھا۔ اس علاقے پر کنٹرول کیلئے کئی جنگیں ہوئیں، تاہم اب تقریباً 3 دہائیوں کی جدوجہد کے بعد آذربائیجان اپنے مقبوضہ علاقے کو آزاد کروانے میں کامیاب ہوگیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button