کشمور زیادتی کیس، ملزمان کو پکڑنے کیلئے بیٹی کا استعمال کرنیوالے تھانیدار کا ایک اور احسن اقدام

کشمور ( نیوزڈیسک) کشمور میں بچی سے زیادتی کے ملزم کو پکڑنے والے پولیس اے ایس آئی محمد بخش قوم کا ہیرو بن گئے۔تفصیلات کے مطابقق سندھ کے علاقے کشمور میں 4 سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی کا لرزہ خیز واقعہ پیش آیا جس نے ہر شخص کو لرزا کر رکھا دیا۔ پولیس کے مطابق کراچی کی رہائشی تبسم بی بی کو نوکری کا جھانسہ دے کر کشمور لے جایا گیا جہاں پہلے اس کے ساتھ اور پھر اس کی 4 سالہ بیٹی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی۔معصوم بچی پر وحشیانہ اور بہیمانہ تشدد کیا گیا کہ اس کے پیٹ کی آنت بھی نکل آئی، اس کے دانت توڑ دیے گئے، گلا دبایا گیا اور سر کے بال بھی کاٹ دیے گئے۔

جنسی درندوں نے اغوا اور زیادتی کے بعد خاتون کو تو چھوڑ دیا لیکن بچی کو چھوڑنے سے انکار کیا۔اس صورتحال میں ایس ایچ او محمد بخش نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنی بیٹی اور بیوی کو متاثرہ خاتون کیساتھ ملزمان کے پاس بھیجے گا، تاکہ ملزمان کو معلوم نہ ہو کہ پولیس ان کے تعاقب میں ہے۔اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے تھانیدار محمد بخش کا کہنا ہے کہ انہوں نے بچی اور ماں کو اپنے گھر میں پناہ دی۔انہوں نے کہا کہ ملزمان کو پکڑنے کے لیے اپنی بیوی اور بیٹی کو استعمال کیا اور ملزم رفیق ملک کو پکڑ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ خاتون میرے پاس آئی اور کہا کہ میرے ساتھ زیادتی ہوئی ہے جب کہ میری بیٹی ابھی ملزمان کے پاس ہے۔ملزمان نے کہا کہ ایک اور لڑکی لاکر دو گی تو بیٹی کو چھوڑا جائے گا۔خاتون کے پاس ملزمان کا کوئی نمبر بھی نہیں تھا۔ایک نمبر تھا جو بند جا رہا تھا۔ وہ جس کے نام پر سم تھی اس کا پتہ لگایا، اپنی بیٹی کی اُس سے بات کروائی،اس کے بعد بیوی نے بھی بات کی، وہ ٹریپ ہو گیا اور ہمیں کشمور بلایا۔اس طرح ہم ملزمان تک پہنچے اور بچی کو بازیاب کروایا۔انہوں نے کہا کہ میری بیٹی کے کہنے پر رفیق ملک پارک میں ملنے آیا، میں نے پکڑ لیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button