جہانگیر ترین کسی ڈیل کے تحت واپس نہیں آئے

لاہور(نیوز ڈیسک) معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ چینی اسکینڈل میں ملوث سب کے خلاف کاروائی کی جائے گی، جہانگیرترین کا واپس آنا کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں، سب کیخلاف بلاامتیاز کاروائی کی جائے گی، ابھی نیب شوگر اسکینڈل کی تحقیقات کررہا ہے۔ انہوں نے اپنی گفتگو اور ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ لاہورہائی کورٹ نے شوگر انکوائری رپورٹ سے متعلق تفصیلی فیصلہ سنایا ہے۔ایف آئی اے کی جانب سے شوگر مل مالکان کو نوٹس جاری کئے جاچکے ہیں۔ بدعنوان عناصر کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔ جس نےبھی بدعنوانی کی ہے وہ پکڑا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شریف فیملی سے متعلق کیس میں فرد جرم عائد کی جاچکی ہے۔ شاہد خاقان عباسی کے خلاف بھی جلد فرد جرم عائد کی جائے گی۔چینی اسکینڈل میں ملوث سب کے خلاف کاروائی کی جائے گی، جہانگیرترین کا واپس آنا کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں، سب کیخلاف بلاامتیاز کاروائی کی جائے گی، ابھی نیب شوگر اسکینڈل کی تحقیقات کررہا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button