حکومت کی سرکاری ملازمین کیلئے پنشن کا نیا سسٹم لانےکی تیاریاں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے پنشن و دیگر مراعات کا نیا کنٹری بیوٹری پنشن سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے آئندہ نئے بھرتی کیے جانے والے سرکاری ملازمین کے لیے پنشن و دیگر مراعات کا موجودہ نظام ختم کر کے نیا کنٹری بیوٹری پنشن سسٹم متعارف کرنے جب کہ ایک ارب ڈالر مالیت کے یورو بانڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہےجبکہ ایک ارب ڈالر مالیت کے یورو بانڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلیے دس بینکوں کی جانب سے بڈز موصول ہوگئی ہیں، جن کا جائزہ لینے کے بعد دسمبر کے آخر تک یا جنوری میں

یورو بانڈز جاری کئے جائیں گے۔وزارت خزانہ کے ذمے دار ذرائع کے مطابق پے اینڈ پنشن کمیشن آئندہ وفاقی بجٹ سے قبل اپنی سفارشات پر مبنی رپورٹ تیار کرکے وزارت خزانہ کو پیش کریگا اور توقع ہے کہ نئے بجٹ میں نئے ملازمین کیلئے پنشن کا نیا نظام متعارف کروا دیا جائیگا جس کے تحت پنشن فنڈ قائم ہونگے اور ملازمین کی تنخواہوں سے کی جانیوالی کٹوتی اس فنڈ میں جمع ہوگی۔پنشن حکومتی خزانے کے بجائے اس فنڈ کی جانب سے ادا کی جائیگی تاہم نئے نظام کا اطلاق موجودہ سرکاری ملازمین پر نہیں ہوگا۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد حکومت کے پنشن کی مد میں اخراجات کو کنٹرول کرنا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button