کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ، حکومت نے اسکول بند کرنے کی خبر سنادی

لاہور (نیوز ڈیسک)وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ جن تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز رپورٹ ہورہے ہیں انہیں سیل کررہے ہیں اور اگر ماضی جیسی صورتحال ہوئی تو اسکول بند کرنے پڑیں گے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں رنڈم ٹیسٹنگ ہورہی ہے۔ بچوں اور اساتذہ کی زندگیاں زیادہ ضروری ہیں۔وزیرتعلیم پنجاب نے کہا کہ مارکیٹس اور ریسٹورنٹس میں ایس ا وپیز کی زیادہ خلاف ورزی ہورہی ہے۔ کورونا کیسز میں اضافے کی بڑی وجہ سماجی تقریبات ہیں۔ان کا کہنا تھا تاثر دیا جارہا ہے پنجاب کے وزیر تعلیمی ادارے بند نہیں کرنا چاہ رہے۔

مراد راس نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں اسکول بند نہیں ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ ہم آن لائن ایجوکیشن سے مطمئن نہیں ہیں۔ آن لائن ایجوکیشن میں طلبا اساتذہ پر توجہ نہیں دیتے۔دوسری جانب آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے اسکولز بند کرنے کی تجویز مسترد کردی ہے۔صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کاشف مرزا کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز کی وجہ حکومتی نااہلی اور جلسے ہیں، کورونا میں کروڑوں طلبا کی تعلیم کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) غیر قانونی سیاسی اجتماعات کا نوٹس لے، صرف اسکولز میں ایس او پیز پر عمل کیا جا رہا ہے۔کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ سیاسی اجتماعات و جلسے حکومتی پالیسی اور این سی او سی کے فیصلوں کی تضحیک ہے۔صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے کہا کہ وقت کی قلت کی وجہ سے موسم سرما کی تعطیلات نہیں ہوں گی، تعلیمی سال اپریل کے بجائے اگست تک کرنے کی تجویز مسترد کرتے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا کے ایک ہزار808نئے کیسزرپورٹ ہوئے اور متاثرین کل تعداد3 لاکھ49 ہزار992 تک پہنچ گئی ہے۔پاکستان میں کورونا کے3 لاکھ20ہزار849 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور22 ہزار88زیرعلاج ہیں۔سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 1لاکھ 72ہزار72اور پنجاب میں ایک لاکھ8 ہزار221ہے۔ خیبرپختونخوا41 ہزار258، اسلام آباد22ہزار765، بلوچستان16ہزار226،

آزاد کشمیر5 ہزار41 اورگلگت میں4ہزار409 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار438 اور سندھ میں 2 ہزار 704 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار302، اسلام آباد248، بلوچستان154، ‏گلگت بلتستان93 اور آزاد کشمیر میں116 ہو گئی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button