یااللہ رحم فرما، انتہائی افسوسناک خبر!34پاکستانی جان کی بازی ہار گئے

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک)ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 22 ہزار سے زائد ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 34 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کےایک ہزار 808 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 49 ہزار 992 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 22 ہزار 088 ہوگئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 20 ہزار 849 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 34 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 7 ہزار 055 ہوگئی۔سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 52 ہزار 072 ، پنجاب میں ایک لاکھ8 ہزار 221، خیبرپختونخوا 41 ہزار 258 ، اسلام آباد میں 22 ہزار 765، بلوچستان میں 16 ہزار 226 ، آزاد کشمیر 5 ہزار 041 اورگلگت بلتستان میں 4 ہزار 409 تعداد ہوگئی۔سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 152072 ہوگئی ہے جب کہ 2704 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 108221 ہے اور 2438 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 16226 اور ہلاکتیں 154 ہوچکی ہیں۔خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 41258 اور 1302 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 5041 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 116 افراد انتقال کرگئے۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4409 اور 93 افراد انتقال کرچکے ہیں۔پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 22765 ہے اور اب تک 248 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button