سعودی عرب نے پاکستان کے ایک اور شہر سے عمرہ فلائٹ شروع کرنے کی منظوری دیدی گئی

پشاور( نیوز ڈیسک) پشاور سے عمرہ فلائٹ شروع کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے ۔ گاگا کے اعلامیہ کے مطابق سعودی ائیر لائن کے علاوہ دیگر ائیر لائنز کو بھی سعودی عرب کے مختلف شہروں تک پروازیں چلانے کی اجازت ہو گی، تمام ائیر لائنز کو رواں ماہ سے ہی مسافر لانے کی اجازت مل گئی ہے جس سے پاکستانی عمرہ زائرین کو سستے ٹکٹ مہیا ہو نگے اور عمرہ کا مکمل پیکیج بھی 50ہزار روپے تک سستا ہو گا۔جہاز میں کرونا ایس او پیز کا خیال رکھا جائے گا، پشاور سے عمرہ پروازیں رواں مہینے سے شروع ہو جائیگی ۔ عمرہ پروازوں کے لئے پیکیج بھی تیار کیا جارہاہے تاہم ڈالر کی قیمت میں اضافہ کے باعث عمرہ پیکیج میں اضافہ ہونے کے امکانات ہیں ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button