سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی، کنواروں کیلئے خوشی کی خبر سامنے آگئی

کراچی(نیوز ڈیسک)عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں زبردست کمی کا سلسلہ کاری ہے۔ 24 قیراط سونا گزشتہ کچھ دنوں میں 4000 روپے سستا ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق 6 نومبر کو سونے کی قیمت 1400 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 16 ہزار روپے فی تولہ ہوگئی تھی تاہم یہ اب کم ہوکر ایک لاکھ 12 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔گزشتہ روز 2500 روپے کی زبردست کمی کے بعد آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 86 روپے کی مزید کمی ہوئی ہے۔ایک تولہ سونا ایک لاکھ 12 ہزار اور 10 گرام سونا 96 ہزار 022 روپے کا ہوگیا ہے۔

گزشتہ روز 80 ڈالرز کی زبردست کمی کے بعد آج عالمی منڈی میں 3 ڈالرز کی مزید کمی دیکھی گئی ہے اور 1874 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگئی ہے۔آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت آج دبئی کے مقابلے 2 ہزار روپے کم ہے۔اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1180 اور 1012 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کا ملاجلا دن رہا اور 100 انڈیکس 44 پوائنٹس اضافے پر بند ہوا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران ایک موقع پر 100 انڈیکس 41 ہزار سے ایک سو پوائنٹس نیچے گرا البتہ کاروبار کا اختتام 41 ہزار 197 پر کیا۔کاروباری دن میں 100 انڈیکس 431 پوائنٹس کےبینڈ میں رہا۔ بازار میں آج 24 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 8 ارب 64 کروڑ روپے سے زائد رہی۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج تین ارب روپے کم ہوئی ہے۔ کاروباری دن کے اختتام پر مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن 7 ہزار 574 ارب روپے ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button