تبدیلی سرکار کا حیرت انگیز اقدام ، پی آئی اے کے ہزاروں ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ کرلیا

لاہور(نیوز ڈیسک)قومی ائیر لائن کے ساڑھے تین ہزار ملازمین کو گھر بھیجنے کا پلان بنا لیا گیا اور اس سلسلے میں پی آئی اے نے 12 ارب روپے سے زائد رقم بھی مانگ لی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے ملازمین کو گھر بھیجنے کے لئے والنٹری سیپریشن اسکیم تیار کی گئی ہے۔ پی آئی اے نے اسکیم کی مد میں حکومت سے 12 ارب 87 کروڑ روپے مانگ لیے ہیں۔ وی ایس ایس سکیم کے تحت فارغ ملازمین کو ادائیگیاں اڑھائی سال میں کی جائیں گی۔

والنٹری سیپریشن سکیم کے تحت ادارے سے افرادی قوت کا بوجھ کم ہوگا۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ کہ ملازمین کو گھر بھیجنے سے ادارے کو سالانہ 4 ارب 20 کروڑ روپے کی بچت ہوگی۔ پی آئی اے کے 30 جہازوں کے لئے ملازمین کی تعداد7 ہزار 500 تک رکھنے کا پلان بنایا گیا ہے۔پی آئی اے کے ایک جہاز کے ساتھ صرف 250 ملازمین ہوں گے۔ پی آئی اے ملازمین کے ریٹائرمنٹ اخراجات کا معاملہ ای سی سی میں زیر غور آئے گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button