گلگت بلتستان کے عوام کا پسندیدہ لیڈر کون ہے، سروے سامنے آگیا

گلگت بلتستان(نیوز ڈیسک)گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے لیے 24 میں سے 23 نشستوں پر 15 نومبر کو ہونے والے انتخابات کے حوالے سے عوامی رائے بھی سامنے آ گئی ہے۔گیلپ پاکستان اور پلس کنسلٹنٹ کی جانب سے گلگت بلتستان کے انتخابات کے حوالے سے علیحدہ علیحدہ سروے کیے گئے جس میں عوام سے ان کی پسندیدہ جماعت سے متعلق رائے لی گئی۔سروے میں شامل ووٹرز نے گلگت بلتستان کے انتخابات میں اپنی پہلی پسند پاکستان تحریک انصاف، دوسری پیپلز پارٹی اور تیسری پسند مسلم لیگ ن کو قرار دیا۔گیلپ سروے کے مطابق 27 فیصد ووٹرز نے تحریک انصاف کو اپنی

پہلی پسند قرار دیا جب کہ 24 فیصد نے پیپلز پارٹی اور 14 فیصد نے مسلم لیگ ن کو اپنی پسند قرار دیا۔ سروے میں شامل 6 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ وہ کسی جماعت کو ووٹ نہیں دیں گے۔پی ٹی آئی کو گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں 12، پیپلزپارٹی کو 05، ن لیگ، مجلس وحدت المسلمین ایک ایک جبکہ آزاد امیدواروں کو 01 سے 2 نشستیں ملنے کی پیش گوئی ہے ۔گیلپ سروے کے مطابق، 27 فیصد ووٹرز نے تحریک انصاف،24 فیصد نے پیپلز پارٹی 14 فیصد نے ن لیگ، 12 فیصد نے آزاد امیدواروں کی حمایت کی،پلس کنسلٹنٹ سروے میں 35 فیصد نے پی ٹی آئی، 26 فیصد نے پیپلزپارٹی اور 14 فیصد نے ن لیگ کو ووٹ دینے کا ارادہ ظاہر کیا۔اسی طرح ڈویژن سطح پر دیامر میں 30 فیصد نے پیپلزپارٹی، 23 ، 23 فیصد نے پی ٹی آئی اور ن لیگ کی حمایت کی ۔ گلگت ڈویژن میں 28 فیصد پیپلزپارٹی، 26 فیصد پی ٹی آئی اور 18 فیصد ن لیگ کے حق میں ہیں۔بلتستان ڈویژن میں 30 فیصد نے پی ٹی آئی، 17 فیصد نے پیپلزپارٹی اور 4 فیصد نے ن لیگ کو ووٹ دینے کا ارادہ ظاہر کیا۔نگر اور ہنزہ ضلع میں دو نشستوں پر پاکستان پیپلزپارٹی تو ایک نشست پر پی ٹی آئی ووٹرز کی پہلی متوقع چوائس رہی ۔ضلع اسکردو میں دو نشستوں پر پی ٹی آئی ، ایک نشست پر ایم ڈبیلو ایم اور ایک نشست پر آزاد امیدوار تگڑے نظر آئے۔کھرمنگ ضلع ، شیگر، اور استور2 پر تحریک انصاف تو استور 1 پر پیپلزپارٹی کو ووٹرنے اپنی پہلی پسند کہا۔ دیامر ضلع میں دو نشستوں پر تحریک انصاف، 1 نشست پر پی پی پی اور ایک

نشست پر ن لیگ ووٹرز کی پہلی پسند رہی ۔ضلع غذر‎ میں دو نشستوں پر پاکستان پیپلز پارٹی تو 1 نشست پر تحریک انصاف کو پہلی چوائس قرار دیا گیا۔گھانچے ضلع میں دو نشستوں پر تحریک انصاف تو ایک نشست پر آزاد امیدوار مقبولیت میں آگے نظر آئے۔پلس کنسلٹنٹ سروےمیں 41 فیصد نے وزیراعظم عمران خان کو فیورٹ قرار دے دیا ، 23 فیصد نے بلاول بھٹو، 16 فیصد نے نواز شریف جبکہ 10 فیصد نے مریم نواز اور 8 فیصد نے آصف زرداری کو پسندیدہ لیڈر قرار دیا۔گیلپ سروے میں بھی عمران خان مقبولیت میں آگے رہے اور 42 فیصد نے ان کو پسندیدہ کہا ،جس کے بعد بلاول بھٹو زرداری کو 17فیصد ، نواز شریف کو 15 فیصد نے پسندیدہ کہا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button