امریکی کرنسی کی قیمت میں کتنی کمی ہوگئی؟مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بڑی خبر

لاہور(ویب ڈیسک) ملک بھر میں رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران ایک مرتبہ پھر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 20 پیسے کی گراوٹ دیکھی گئی۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے مسلسل تیسرے کاروباری روز کے ڈالر کی قدر میں گراوٹ دیکھی گئی۔ امریکی کرنسی 20 پیسے سستا ہونے کے بعد 158 روپے 49 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز روپے کے مقابلے میں ڈالر 22 پیسے سستا ہونے کے بعد 158 روپے 69 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔دوسری جانب صرافہ بازار میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے کی کمی کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار100 روپے ہو گئی ہے۔اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2143 روپے کی کمی کے بعد 96 ہزار108 روپے ہو گئی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button