دنیا میں سب سے زیادہ عرصہ وزیراعظم رہنے والےبحرین کے وزیراعظم شیخ خلیفہ انتقال کرگئے

منامہ(نیوز ڈیسک)خلیجی ملک بحرین کے وزیراعظم شہزادہ خلیفہ بن سلمان 84 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔بحرینی میڈیا کے مطابق بحرینی وزیراعظم امریکا کی ریاست منی سوٹا کی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں ان کا انتقال آج علی الصبح ہوا۔بحرین کے بادشاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ نے چچا کے انتقال پر سوگ اور پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان کیا ہے جبکہ ان کی تدفین اگلے ہفتے بحرین میں کی جائے گی جس میں شاہی خاندان کے چند افراد ہی شرکت کریں گے۔دوسری جانب بحرینی وزیراعظم کے انتقال پر سعودی عرب اور مصر سمیت دیگر ممالک نے بحرینی

شاہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔24 نومبر 1935 کو پیدا ہونے والے شہزادہ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ بحرین کی آزادی سے ایک سال قبل یعنی 1970 سے وزیرعظم کے عہدے پر فائز ہیں اور آخری سانس تک وزیراعظم رہ کر دنیا کے سب سے طویل عرصے تک وزیر اعظم رہنے کا ریکارڈ بھی بنایا۔علاوہ ازیں وہ ملک کے ریاستی کونسل کے سربراہ اور سپریم ڈیفنس کونسل کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل رواں برس اگست میں بحرینی وزیر اعظم علاج کیلئے ریاست سے باہر چلے گئے تھے جسے ان کا نجی دورہ قرار دیا گیا تھا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button