وزیراعلیٰ پنجاب 8 کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک، کوئی کاروبار نہیں، الیکشن کمیشن

لاہور(نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن نے اراکین پنجاب اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار 8 کروڑ 45 لاکھ سے زائد اثاثوں کے مالک جبکہ اندرون یا بیرون ملک ان کا کوئی کاروبار نہیں ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ارکان پنجاب اسمبلی کے مالی گوشواروں کے مطابق سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کے ڈیڑھ ارب سے زائد کے اثاثے ہیں جبکہ سپیکر پرویز الہیٰ 22 کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے اثاثوں کی مالیت 41 کروڑ سے زائد بتائے گئے ہیں۔صوبائی وزیر راجہ بشارت دو کروڑ 93 لاکھ سے زائد، صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ 11 کروڑ سے زائد، پی ٹی آئی کے اعجاز خان جازی کے کل اثاثے صرف دو لاکھ 74 ہزار ہیں۔ اعجاز خان جازی کے پاس گاڑی اور زیورات بھی نہیں ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے پاس راولپنڈی میں نو مرلے کا وراثتی گھر ہے جس کی قیمت تقریباً ساٹھ لاکھ بتائی گئی ہے۔ ان کے پاس راولپنڈی میں چار مرلے کا پلاٹ اور دو لاکھ کا فرنیچر ہے۔فیاض الحسن چوہان کے اکاؤنٹ میں 13 لاکھ 38 ہزار آٹھ سو پانچ روپے موجود ہیں جبکہ ان کی جانب سے 64 لاکھ 56 ہزار 718 روپے کی ناقابل واپسی رقم ٹرانسفر کی گئی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button