یاللہ خیر! سعودی عرب کے شہر جدہ میں دھماکہ، متعدد افراد بارے افسوسناک خبر

جدہ (نیوز ڈیسک)سعودی عرب کے شہر جدہ میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ میں دھماکے کی اطلاعات ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے ہیں۔زخمی افراد میں ایک شخص کا تعلق یونان سے ہے۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ دھماکہ غیر مسلموں کے قبرستان میں ہوا۔ فرانسیسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ قبرستان میں پہلی جنگ عظیم کے اختتام کے حوالے تقرہب جاری تھی ۔تقریب میں فرانسیسی قونصلر جنرل اور کئی ممالک کے سفارتکار بھی شریک تھے۔فرانس کی جانب سے جدہ میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کی گئی ہے۔ اس حوالے سے مزید اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button