14سالہ بچی حاملہ ہوگئی، روحانی باپ بچی کو دھمکیاں دیکر کتنےعرصے تک ہوس کا نشانہ بناتا رہا

ساہیوال (نیوز ڈیسک) ساہیوال میں 14 سالہ غیر شادی شدہ لڑکی حاملہ ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ نور کے علاقے میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں 14 سالہ بچی کے حاملہ ہونے پر انکشاف ہوا کہ اس کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے۔پولیس حکام کا کہناہے کہ تھانہ نور شاہ کے علاقہ میں 32 سالہ ملزم عباس گھر پر پڑھنے کے لیے آنے والی بچی کو ڈرا دھمکا کر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم بچی کو دھمکیاں دیتے ہوئے زیادتی کرتا رہا یہاں تک کہ وہ حاملہ ہو گئی۔متاثرہ بچی کے حاملہ ہونے پر اہل خانہ کو زیادتی کا علم ہوا۔متاثرہ بچی کے حاملہ ہونے کے

بعد اس سے پوچھ گچھ کی گئی جس پر اس نے ملزم کے بارے میں بتایا جس کے بعد لڑکی کے والد کی درخواست پر ایف آئی آر درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو پکڑ کر مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کریں گے۔دوسری جانب سندھ کے شہر کشمور میں ماں اور کمسن بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا، پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے خفیہ مقام پر منتقل کردیا۔ذرائع کے مطابق خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر کراچی سے بلایا گیا تھا، ماں اور 4 سالہ بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فروخت کردیا گیا۔پولیس نے اطلاع ملنے پر خاتون اور بچی کو اسپتال منتقل کردیا، اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بچی کی حالت غیر ہے، جان بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ملزم کو گرفتار کرکے خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ایس ایچ او کشمور اکبر چنا کا کہنا ہے کہ خاتون اور بچی کا میڈیکل کروایا گیا ہے، رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے، خاتون اور بچی سے زیادتی میں ملوث مزید ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button