عالمی مارکیٹ میں مہنگا ہونے کے باوجود پاکستان میں سونا کتنا سستا ہوگیا، ناقابل یقین خبر

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی جبکہ عالمی مارکیٹ میں اضافہ ہوگیا۔ فی تولہ سونا 700 روپے سستا اور فی اونس 5 ڈالر مہنگا ہوگیا۔آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (پیر کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ 700 روپے کمی سے ایک لاکھ 14 ہزار 600 روپے اور 10 گرام سونا 600 روپے سستا ہوکر 98 ہزار 251 روپے کا ہوگیا۔پاکستان میں اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین تک پہنچ گئی تھی۔کرونا وائرس کی وباء کے دوران لوگوں کا سرمایہ کاری کیلئے رجحان سونے کی جانب رہا،

جس کی وجہ سے دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان تھا۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 5 ڈالر اضافے سے 1957 ڈالر کا ہوگیا۔کچھ عرصہ قبل انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئے تھے۔صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی کے نرخ 1250 روپے جبکہ 10 گرام 1071.67 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 25.75 ڈالر کی ہوگئی۔پاکستان میں یکم جولائی 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے جبکہ یکم جنوری 2020ء کو 88 ہزار 150 روپے تھے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button