روپے کا ڈالر کو دھوبی پٹکا، امریکی کرنسی کتنی سستی ہوگئی، حیران کر دینے والی خبر

لاہور(نیوز ڈیسک) روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک مرتبہ پھر امریکی کرنسی 22 پیسے سستی ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق ملکی معیشت کے حوالے سے چند اچھی اطلاعات کے بعد مقامی مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مسلسل تیزی سے نیچے گر رہی ہے، حکومت کی جانب سے فروری 2021 میں 2 ارب ڈالر کے سکوک ویوروبانڈز کے اجراء اور ملک میں بڑھتی ترسیلات زر نے ڈالر کو مزید بے قدر کر دیا اور روپے کی قدر میں بحالی کا تسلسل جاری ہے۔ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر ملک محمد بوستان نے آنے والے

دنوں میں ڈالر کی قدر گھٹنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ دیگر ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کوغیر ملکی قرض میں ریلیف ملنے کے بعد امکان ہے کہ آئندہ سال کے آغاز پر ڈالر 150 روپے کی سطح پر پہنچ سکتا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران امریکی ڈالر 22 پیسے سستا ہونے کے بعد 158 روپے 69 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔اگست کے آخری میں امریکی ڈالر 168 روپے سے زائد کی سطح پر موجود تھا۔ اڑھائی ماہ کے دوران امریکی ڈالر تقریباً دس روپے سستا ہو گیا ہے۔ ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button