آئی جی سندھ کی گرفتاری کے معاملے پر تحقیقات مکمل،آئی ایس آئی اور رینجرز کے متعلقہ افسران کو عہدوں سے ہٹادیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے حکم پر آئی جی سندھ کے تحفظات کے واقعے کی تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں جس کے بعد ذمہ داروں کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،پاکستان رینجرز اور سیکٹر کوارٹر آئی ایس آئی کراچی کے آفیسرز کو ذمہ دار ٹھرایا گیا ہے۔۔تفصیلات کے مطابق آرمی چیف کے حکم پر آئی جی سندھ کے حوالے سے کی گئی تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق انکوائری 18 اکتوبر کو کراچی میں پیش آنے والے واقعے کے تناظر میں کی گئی۔کورٹ آف انکوائری کی سفارشات پر متعلقہ افسران کو ذمہ داریوں سے ہٹا دیا گیا۔

آئی ایس پی آر نےکہا کہ افسران کو ایسی ناپسندید صورتحال سے گریز کرنا چاہئیے تھا ۔ان افسران نے سندھ پولیس کے طرز عمل کو ناکافی او رسست روی کا شکار پایا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ کے واقعے کی انکوائری آرمی چیف کے حکم پر کی گئی، کورٹ آف انکوائری کی سفارش پر متعلقہ آفیسرز کو ذمہ داریوں سےہٹادیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کورٹ آف انکوائری کے مطابق واقعہ 19،18اکتوبرکی درمیانی شب کا ہے، رینجرز ،آئی ایس آئی کراچی کے آفیسرز عوامی ردعمل سے نمٹنے میں مصروف تھے، آفیسرزنےعوامی ردعمل کے مدنظرسندھ پولیس کا طرزعمل سست پایا اور کشیدہ صورتحال میں آفیسرزنےاپنی حیثیت میں کسی قدرجذباتی ردعمل کامظاہرہ کیا۔پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تجربہ کار آفیسرز کے طور پر انہیں ناپسندیدہ صورتحال سے گریزکرنا چاہیے تھا ، ذمہ دار آفیسر کی وجہ سے ریاست کے 2اداروں میں غلط فہمیاں پیدا ہوئیں، ضابطہ کی خلاف ورزی پر آفیسرز کیخلاف کارروائی جی ایچ کیومیں کی جائے گی۔یاد رہے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے کور کمانڈر کراچی کو تمام واقعات کی تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کرلی تھی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button