کیپٹن صفدرکے بعد مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا ہے۔ انہوں نے سکردو سے اسلام آباد واپسی پر اپنا ٹیسٹ کرایا تھا۔ذرائع کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر سکردو میں طبعیت خراب ہونے پر واپس آئے تھے۔ ٹیسٹ کروانے کے بعد مریم نواز دوبارہ گلگت کے دورے پر روانہ ہوئیں۔ مریم نواز کے ساتھ مریم اورنگزیب اور دیگر نے بھی اپنے ٹیسٹ کروائے تھے۔خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، جس کے بعد کیپٹن صفدر لاہور پہنچ گئے اور انہوں نے خود کو جاتی امرا میں قرنطینہ کرلیا۔

دوسری جانب کیپٹن (ر) صفدر کی کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد ان کی اہلیہ اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نے بھی احتیاطاً اپنا کورونا ٹیسٹ کرالیا، تاہم خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ کیپٹن (ر) صفدر گلگت بلتستان الیکشن مہم میں مریم نواز کے ہمراہ تھے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور گلگت بلتستان میں الیکشن مہم میں مصروف قمر زمان کائرہ میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے بعد قمرزمان کائرہ نے خود کو اسلام آباد میں قرنطینہ کرلیا ہے۔واضح رہے کہ این سی او سی کی تازہ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں1 ہزار 650 افراد کورونا کا شکار ہوئے، جبکہ 9 مریض کورونا کےباعث زندگی کی بازی ہار گئے۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 44 ہزار 839 ہوگئی، ملک بھر میں ایکٹو کورونا کیسز کی تعداد 18 ہزار 981 ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button