جمائما گولڈ اسمتھ کا جوبائیڈن کی فتح پر مسلمانوںکیلئےاہم پیغام

لندن (نیوز ڈیسک) برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما خان نے جوبائیڈن کی جیت پر جذباتی ہونے والے معروف اینکر وین جونز کو حوصلہ دیا۔انہوں نے کہا کہ اب امریکا میں مسلمانوں کو اس بات پر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کہ آپ کے صدر کو آپ کا امریکا میں ہونا پسند نہیں۔واضح رہےکہ امریکی نشریاتی ادارے (سی این این) کے سیاہ فام میزبان نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کی جیت کی خبر پر جذباتی ہو گئے اور دورانِ نشریات اپنے آنسووں پر قابو نہ رکھ سکے۔بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق جو بائیڈن کی واضح فتح کے بعد سیاہ فام میزبان وین جونز کا کہنا تھا کہ آج امریکا کے لیے بہت بڑا دن ہے،

آج اس ملک میں تارکین وطن، سیاہ فام اور مسلمانوں سمیت بہت سے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا ہوگا۔انہوں نے روتے ہوئے کہا کہ جہاں جارج فلوائڈ کی طرح کتنے لوگوں کی سانس رکی ہوئی تھی، اب امریکا میں مسلمانوں کو اس بات پر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کہ آپ کے صدر کو آپ کا امریکا میں ہونا پسند نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آج اس ملک میں باپ کے لیے آسان ہے کہ وہ اپنے بچوں کو بتائے کہ اچھا انسان ہونا کتنا اہم ہے۔واضح رہے کہ ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن 273 الیکٹورل ووٹوں کے ساتھ امریکہ کے 46 ویں صدر منتخب ہوگئے ہیں جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 214 ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button