سابق صدرآصف زرداری اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کرنے میں مصروف

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئرصحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ آصف زرداری اس وقت اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ "مذاکرات” کرنے میں مصروف ہیں اور پیپلزپارٹی کو بہت جلد اچھی خبر ملنے والی ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا کہ اس وقت سابق صدر آصف علی زرداری سب سے زیادہ مصروف ہیں، آصف زرداری نے نواز شریف کو پیغام دیا ہے کہ وہ کن ثبوتوں کی بنا پر فوجی قیادت کا نام لے رہے ہیں ؟ عارف حمید بھٹی کے مطابق آصف زرداری نے نواز شریف سے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے معاہدے میں یہ تمام باتیں نہیں طے ہوئیں بلکہ ہمارا ہدف عمران خان ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا

کہ آصف علی زرداری اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات میں مصروف ہیں،آنے والے دنوں میں پیپلز پارٹی کو اچھی خبر ملنے والی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر نواز شریف کی بات حقائق کے بر عکس ہوئی اور ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ ثابت ہوئی تو پیپلزپارٹی پی ڈی ایم سے اپنا راستہ الگ کر لے گی۔جب سے نواز شریف نے ادارے کے سربراہ کا نام لینا شروع کیا ہے تب سے پیپلز پارٹی خود خود کو پی ڈی ایم سے تھوڑا الگ رکھ رہی ہے۔ نواز شریف کراچی جلسے میں بھی اداروں کے خلاف گفتگو کرنے جا رہے تھے تاہم بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری نے انہیں ایسا کرنے سے منع کیا اور کہا کہ ایسی کوئی تقریر نہ کی جائے جس سے اداروں کے ساتھ ٹکراؤ ہو۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button