سندھ حکو مت کا زبردست اقدام، دیوالی کے موقع پر ہندو ملازمین کوخوشخبری سنادی

کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ حکومت نے دیوالی کے موقع پر تمام ہندو ملازمین کو ایڈونس تنخواہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔محکمہ خزانہ سندھ نے ہندو ملازمین کو ایڈونس تنخواہ کی ادائیگی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہندو ملازمین کو پنشن بھی دیوالی سے پہلے ہی ادا کردی جائے گی۔ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کے اس فیصلے کے بعد ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین مذہبی تقریبات بھرپور انداز میں

مناسکیں گے۔محکمہ خزانہ سندھ کے اعلامیے کے مطابق صوبائی حکومت کے ہندو ملازمین اور پنشنرز کو 10 نومبر کو پیشگی تنخواہ اور پنشن دے دی جائے گی۔واضح رہے کہ دیوالی ہندوؤں کا مذہبی تہوار ہے جس میں چراغ جلائے جاتے ہیں، ہندو برادری کا مذہبی تہوار 14 نومبر کو منایا جائے گا۔سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ایڈوانس تنخواہوں کا مقصد ہندوبرادری جوش و جذبی سے اپنا تہوار مناسکیں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button